Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر عبدالمعید خاں
Authors

ARI Id

1676046603252_54338745

Access

Open/Free Access

Pages

138

پروفیسر عبدالمعید خاں
افسوس ہے گزشتہ ماہ کی ۲۵/تاریخ کوپروفیسر عبدالمعید خاں کابھی انتقال ہوگیا۔ مرحوم برصغیر کے اساتذہ ٔ عربی واسلامیات میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انھوں نے پہلے قاہرہ میں کئی برس مقیم رہ کر وہاں سے ڈی۔لٹ کی ڈگری لی اور پھر کیمبرج سے پی۔ایچ ڈی کیا۔اس کے بعد جامعہ عثمانیہ سے وابستہ ہوئے تو ایسے کہ ساری زندگی یہیں بیت دی۔ابھی دوتین برس ہوئے وہ صدر شعبۂ عربی کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ۳۵برس سے اسلامیات کے مشہور اوربلند پایہ سہ ماہی رسالہ’’اسلامک کلچر‘‘کے ایڈیٹر اوربارہ برس سے دائرۃ المعارف کے ناظم تھے۔ اس درمیان میں امریکہ اور یورپ کے جامعات میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے۔ بیرونی ممالک کے بعض سفروں میں راقم الحروف اوروہ دونوں ہم سفر تھے۔اخلاق وعادات کے اعتبار سے بہت سادہ اورمنکسر المزاج تھے۔ اگرچہ انھوں نے بہت کم لکھاہے اوراس کی وجہ یہ ہے کہ وہ شروع سے ہی خرابی صحت کاشکار تھے اوراسی سبب سے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق عمر بھرمجرد رہے، لیکن جوکچھ لکھاہے بہت سخت لکھاہے۔ عمر۶۶برس کے لگ بھگ ہوگی۔ عقیدہ اورعمل کے لحاظ سے پکے اورسچے مسلمان تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کو مغفرت کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔
[اکتوبر۱۹۷۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...