Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338749

Access

Open/Free Access

Pages

143

ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی
افسوس ہے گذشتہ ماہ ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی اکسٹھ برس کی عمر میں ہم سے جُدا ہوگئے۔ مرحوم ایک نہایت بلند مرتبہ اور ماہرِ فن ڈاکٹر کی حیثیت سے ریاست میں ہرجگہ معروف اور مشہور تھے ، لیکن عملی سیاسیات کے میدان میں گامزن ہوئے ابھی انھیں دس بارہ برس ہی ہوئے تھے،اس کے باوجود وہ اس شان اور کروفرکے ساتھ اپنی ریاست کے آسمان ِ سیاست پر نمودار ہوئے کہ پرانے چراغ جھلملا کے رہ گئے۔ ان کی سیاست اگر چہ اتر پردیش تک محدود رہی،لیکن ان کی غیر معمولی شخصیت کاوقار اوروزن پورے ملک کے مسلمانوں میں ہر جگہ محسوس کیا جاتا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مرحوم جذبہ اورعمل دونوں کے انسان تھے، نہایت جری،بے باک اورصاف گوتھے۔ان کی سیاست شترگربگی یامنافقت کے عیب سے پاک وصاف تھی۔اورسب سے بڑھ کریہ کہ سیاست کوجلب منفعت کا ذریعہ بنانے کے بجائے انھوں نے چند در چند مالی نقصانات برداشت کیے اور اپنی کمائی کے لاکھوں روپئے اپنے کازپر بے دریغ خرچ کرڈالے۔اخلاق وعادات کے اعتبارسے بھی وہ بڑی خوبیوں کے مالک تھے ۔عقیدہ اورعمل میں پکے اورسچے مسلمان، ہمدرد ومتواضع، خوش اخلاق وخوش طبع تھے، اس بنا پر مخالفین بھی ان کاادب واحترام کرتے تھے۔ عارضۂ صدر میں مبتلاتھے، روس اور یورپ میں اعلیٰ سے اعلیٰ علاج کرایا مگرمرض نہ گیا۔ایک مرتبہ بڑی حسرت سے بولے : میں نے ڈاکٹر کی حیثیت میں تین لاکھ مریضوں کے ہاتھ دیکھے ہیں،لیکن آج خود اپنا ہاتھ دیکھتا ہوں توحسرت ہوتی ہے ۔آخر یہی مرض جان لیوا ثابت ہوا اوروہ خدا کو پیارے ہوگئے۔ا للّٰھمَّ اغفرلہ وارحمہ۔ [جون ۱۹۷۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...