Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مفتی سید عمیم الاحسان مجددی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مفتی سید عمیم الاحسان مجددی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338752

Access

Open/Free Access

Pages

144

مولانا مفتی عمیم الاحسان صاحب مجددی برکتی
ڈھاکے ایک خط سے ابھی چند روز ہوئے یہ معلوم کرکے بے حد افسوس ہواکہ مولانا مفتی سید عمیم الاحسان صاحب مجددی برکتی داعی اجل کولبیک کہہ کراس خاکدان عالم سے رخصت ہوگئے۔ مولانا اپنے زمانے کے بلندپایہ اور وسیع النظر ومحقق عالم تھے۔ فقہ وحدیث آپ کے خاص فن تھے جن میں بڑی گہری نظر رکھتے تھے۔درس کے علاوہ افتا اورتصنیف وتالیف کابھی مشغلہ تھااور اسی سلسلے میں متعدد اہم کتابیں آپ کے قلم کی مرہون رقم ہیں۔ علاوہ ازیں نہایت متقی، متورع اورصاحب باطن بھی تھے۔زندگی کاایک بڑاحصہ کلکتہ میں بسر ہوا۔تقسیم کے بعد ڈھاکہ چلے گئے اوروہاں کے مدرسۂ عالیہ میں پروفیسر حدیث وفقہ ہوگئے تھے۔ ڈھاکہ میں عید کی نماز مولانا نے ہی پڑھائی تھی۔اس کے بعد طبیعت خراب ہوگئی جس کاسلسلہ دس روز تک چلتارہا یہاں تک کہ ۲۷/اکتوبر کوساڑھے چاربجے صبح طائر روح قفس عنصری سے پرواز کرگیا۔ ناظم ندوۃ المصنفین اورایڈیٹر برہان سے بڑی محبت کرتے اورخلوص رکھتے تھے اس لیے ہم لوگوں کے لیے یہ ذاتی حادثہ بھی ہے۔اﷲ تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت عطاکرے اوران کے مدراج ومراتب بڑھائے۔آمین ثم آمین [نومبر۱۹۷۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...