Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عامر عثمانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338756

Access

Open/Free Access

Pages

146

مولانا عامر عثمانی
افسوس ہے پچھلے دنوں مولانا عامر عثمانی ایڈیٹر تجلی دیوبند کابھی غریب الوطنی میں قلب کادورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا، مولانا مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی کے برادرعم زاد تھے، دارالعلوم دیوبند سے فراغت پائی تھی، ذہانت و طباعی اورشعرو ادب کا ذوق اس خاندان کی خصوصیت ہے۔ مرحوم کوبھی اس سے بہرۂ وافر ملا تھا۔چنانچہ اردو زبان کے نغزگوشاعر بھی تھے اورایک صاحب طرزادیب بھی،شگفتہ نگاری کے ساتھ قلم بے حد شوخ اوربے باک تھا۔تنقید میں لگی لپٹی کچھ اٹھا کے نہیں رکھتے تھے اوراس اعتبار سے اس شعر کامصداق تھے:
ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانہ میں
تڑپے ہے مرغ قبلہ نما آشیانہ میں
لیکن تنقید بڑی محنت اورکثیر مطالعہ کے بعدکرتے تھے، مذہبیات میں طنز نگاری ان کی ایجاد تھی۔ اﷲ تعالیٰ کمزوریوں سے عفوودرگزر فرما کرمغفرت وبخشش کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔آمین [مئی۱۹۷۵ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...