Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا شاہد فاخری الٰہ آبادی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا شاہد فاخری الٰہ آبادی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338757

Access

Open/Free Access

Pages

146

مولانا شاہد فاخری الہٰ آبادی
افسوس ہے پچھلے دنوں مولانا شاہد فاخری الہٰ آبادی کاانتقال ہوگیا۔مرحوم دائرہ اجملیہ الٰہ آباد کے سجادہ نشین،خلافت تحریک کے عظیم قائد اورشعلہ بیان مقرر مولانا فاخر الٰہ آبادی کے خلف الرشید اوران کی روایات وخصوصیات کے بدرجۂ اتم حامل تھے چنانچہ انھوں نے بھی ساری عمر آزادی سے پہلے اورآزادی کے بعد کی قومی وملی تحریکات میں گزار دی۔
والدؒ کی طرح شعلہ بیان اورنہایت پُرجوش خطیب تھے۔آخر تک کانگریس اورجمعیۃ علمائے ہند سے وابستہ رہے اوراس سلسلہ میں قیدوبند کے محن سے بھی دوچار ہوئے۔ان کی زندگی سراپا ایثار وخلوص تھی۔حق بات کہنے میں نہایت جری اوربیباک تھے۔ ان کاقومی اورملی حلقوں میں بڑا احترام اوروقار تھا۔آزادی کے بعد انھوں نے جس جرأت وجسارت سے مسلم کاز کی حمایت کی وہ ان کا طغرائے امتیاز تھا۔پنڈت جواہر لال نہرو اوران کے خاندان سے ان کے ذاتی اوربے تکلفانہ تعلقات تھے۔مگر پنڈت جی کے سامنے بھی وہ حق بات کہنے میں کبھی نہیں ہچکچائے جس کی وجہ سے پنڈت جی ان کی بڑی قدرکرتے تھے۔اللھم اغفرلہ وارحمہ۔ [اکتوبر۱۹۷۵ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...