Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا محمد اسمٰعیل سنبھلی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد اسمٰعیل سنبھلی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338761

Access

Open/Free Access

Pages

148

مولانا محمد اسمٰعیل سنبھلی
افسوس ہے کہ مولانا محمد اسمٰعیل سنبھلی بھی ہم سے رخصت ہوگئے۔ مولانا دیوبند کے فارغ التحصیل تھے اوربڑے جوش اورجذبہ کے انسان تھے اسی وجہ سے وہ ہمیشہ جمعیۃ علماء کے ساتھ وابستہ رہے اوراس سلسلہ میں قید ومحن کی تکالیف بھی برداشت کیں۔وہ نہایت پُرجوش خطیب ومقرر تھے، ان کی تقریر کی خصوصیت یہ تھی کہ شروع سے لے کر آخیر تک ایک سکینڈ کے وقفہ کے بغیر اورایک ہی لب و لہجہ سے تقریر کرتے تھے۔ تقسیم کے بعد دوسرے حضرات کی طرح انھوں نے بھی عملی سیاسیات سے ترک تعلق کرلیا تھا اوریوپی اورگجرات کے مختلف مدارس میں درس و تدریس کاکام کرتے رہے۔ نہایت مخلص،بے لوث اورمتواضع بزرگ تھے۔اﷲ تعالیٰ ان کو مغفرت و رحمت کی نوازشوں سے سرفراز فرمائے۔
[دسمبر۱۹۷۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...