Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

محمد یوسف صدیقی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338766

Access

Open/Free Access

Pages

150

محمد یوسف صدیقی
افسوس ہے اِنھیں دنوں ہمارے فاضل اورلائق دوست جناب یوسف صاحب صدیقی بھی ہم سے جدا ہوگئے، مرحوم انگریزی اخبار ریڈینس (اب ممنوع) کے اڈیٹر تھے۔ علی گڑھ یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے،انگریزی اوراردو دونوں میں تحریر وتقریر کی قدرت تھی۔بڑے ہوش و گوش اور سمجھ بوجھ کے انسان تھے۔ صبرو استقلال اورخلوص اُن کا شعار تھا، مجلسِ مشاورت کے جنرل سکریٹری تھے،جماعت ِ اسلامی (اب ممنوع) کے ہائی کمانڈ میں شامل ہونے کے باعث متعدد بار قیدو بند کی تکالیف سے دوچار ہوئے ،لیکن پائے استقامت میں کبھی جنبش نہیں ہوئی،جووقت پڑا اسے ہنسی خوشی انگیزکرلیا۔ریڈینس کے ایڈیٹر کی حیثیت سے عرب ملکوں اورخصوصاً سعودیہ عرب میں اُن کا بڑا وقار و اعتبارتھا چنانچہ وہاں کی متعدد کانفرنسوں میں مدعو کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ گھر کے بہت خوش حال اورصاحبِ املاک وجائداد تھے۔ عمر اسّی کے لگ بھگ ہوگی، اس کے باوجود گھر کا عیش وآرام چھوڑ کرجماعتی کاز کی خاطر دلّی میں غربت اور بے آرامی کی زندگی بسرکرتے رہے۔ اپنے وطن ٹونک میں تھے کہ وہاں سے بیوی کے ڈاکٹری معائنہ کی غرض سے جے پور آئے، ابھی ڈاکٹری معائنہ مکمل نہیں ہوا تھا کہ خود انہیں پیغامِ اجل آپہنچا۔ بڑی خوبیوں کے نہایت شریف اور باوضع انسان تھے۔ اللٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارحمہ۔ [مئی۱۹۷۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...