Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد رحمت اﷲ
Authors

ARI Id

1676046603252_54338768

Access

Open/Free Access

Pages

153

مولانا محمد رحمت اﷲ
اسی مہینہ ایک اورحادثہ یہ پیش آیا کہ ہمارے رفیق ادارہ مولوی محمدعبداﷲ صاحب طارق کے والدماجد مولانا محمدرحمت اﷲ صاحب چند روز کی معمولی علالت کے بعد کم وبیش سا ٹھ برس کی عمر میں نظام الدین اولیاء، نئی دہلی میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل اور علوم دینیہ میں پختہ استعداد کے مالک تھے۔ درس وتدریس اورتحریر کابھی کبھی کبھی مشغلہ رہا، لیکن اُن کا اصل میدان وعظ وخطابت تھا، اس میں انھوں نے بڑا نام پیدا کیا۔ مدراس اور گجرات ومہاراشٹر کے مسلمانوں کاایک بڑا طبقہ اُن کا گرویدہ تھا۔ نہایت خوش گفتار، عابد و زاہد اور خلیق و ملنسار تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان دونوں بزرگوں کوبخشش کی نعمتوں سے نوازے اوراُن کے مدارج بلند فرمائے ۔آمین۔
[جولائی۱۹۷۶ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...