Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا مفتی عتیق احمد فرنگی محلی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا مفتی عتیق احمد فرنگی محلی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338777

Access

Open/Free Access

Pages

160

مولانا شاہ عزالدین مجیبی/مولانا مفتی عتیق احمد فرنگی محلی
اس واقعہ سے چند روز پہلے یعنی مئی میں ہندوستان کے دواوربلند پایہ علماء کابھی انتقال ہوگیا،ایک مولانا شاہ عزالدین صاحب مجیبی اوردوسرے مولانا مفتی عتیق احمد فرنگی محلی۔ اوّل الذکرنے ندوۃ میں تعلیم پائی تھی، استعداد پختہ تھی، فقہ اور حدیث میں بڑااچھا درک رکھتے تھے۔ گزشتہ سال ہی انہیں صدر جمہوریہ کی طرف سے عربی اسکالر کی حیثیت سے ایوارڈ ملا تھا۔ قومی معاملات ومسائل میں حصہ لیتے رہتے تھے۔قیام خانقاہ مجیبہ پھلواری شریف میں رہتا اوروہیں درس و افتا کاکام کرتے رہتے۔ برہان کے بڑے قدردان تھے اوراسی وجہ سے ایڈیٹر برہان سے محبت کرتے تھے۔
ثانی الذکر فرنگی محل کے کاروان بہار کی آخری نشانی تھے۔بلند پایہ عالم اور بڑے فاضل بزرگ تھے۔ فرنگی محلی کے مفتی تھے اور اسی کے مدرسہ میں جواب برائے نام رہ گیا ہے، درس واہتمام کی خدمت بھی انجام دیتے تھے۔ گوشہ نشین اورقناعت پیشہ بزرگ تھے۔ [جون۱۹۷۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...