Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

بسمل سعیدی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338779

Access

Open/Free Access

Pages

161

بسمل سعیدی
افسوس ہے پچھلے دنوں جناب بسمل سعیدی کاچند ماہ کی مسلسل علالت کے بعد دہلی میں انتقال ہوگیا۔مرحوم ٹونک(راجستھان)کے خاندان سادات سے تعلق رکھتے تھے، اس خاندان کی قرابت حضرت سید احمد شہید سے بھی تھی۔اس خاندان میں تعلیم قدیم وتعلیم جدید دونوں کے نامور افرادواشخاص پیداہوئے۔ مرحوم بلند پایہ شاعر اورصاحب فن استاد سخن تھے، غزل اورنظم دونوں پریکساں قدرت تھی، اُن کے فیض صحبت سے سینکڑوں نوجوان بڑے شاعر ہوگئے۔ایک عرصہ سے دہلی میں مقیم تھے۔خاندانی اعتبار سے صاحب املاک وجائیداد تھے لیکن ایک ایسی افتاد پڑی کہ سب کچھ جاتارہا۔طبعاً نہایت غیور وخوددار تھے۔ زندگی کے آخری سال عسرت اورتنگدستی میں گزرے یہاں تک کہ جسم وجان کا رشتہ بھی اسی عالم میں منقطع ہوگیا۔اﷲ تعالیٰ مغفرت وبخشش کی نعمتوں سے نوازے۔آمین
[ستمبر۱۹۷۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...