Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا سید اختر حسین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338782

Access

Open/Free Access

Pages

162

مولانا سید اختر حسین
افسوس ہے دارالعلوم دیوبند کے ایک دیرینہ استاذمولانا سید اخترحسین صاحب کا ۸۱ برس کی عمر میں گذشتہ ماہ ذی الحج کی پہلی تاریخ کو نمازفجر کے بعدانتقال ہوگیا۔ اناﷲ واناالیہ راجعون۔ مرحوم حضرت مولانا سید اصغر حسین صاحب کے سب سے بڑے صاحبزادہ تھے، صورۃً وسیرۃً الولد سّرلابیہ کے مصداق تھے۔ نہایت خاموش،بے حد متورع اورمتقی اور اوراد وظائف کے پابند تھے۔حضرت میاں صاحب کی طرح اُن پرعالم جذب طاری رہتا تھا۔کم و بیش ۵۵ برس دارالعلوم کی درسی خدمات انجام دیں۔ سالہا سال سے طبقہ علیا کے مدرس اورناظم تعلیمات بھی تھے، اُن کاوجود مدرسہ کے لیے خیروبرکت کاموجب تھا۔ اُن کااصل نام سید محمد عباس تھا لیکن اپنے عرف سید اخترحسین سے اس درجہ معروف ہوئے کہ کسی کو اُن کااصل نام کاپتہ بھی نہ تھا۔۲۳/رجب۱۳۱۶ھ کوبروز پنجشنبہ بعدعصر پیداہوئے تھے۔اﷲ تعالیٰ مرحوم کو صدیقین وشہدا کے مقام جلیل وعظیم سے نوازے۔آمین [دسمبر۱۹۷۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...