Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شفیع الدین نیر
Authors

ARI Id

1676046603252_54338784

Access

Open/Free Access

Pages

162

شفیع الدین نیر
افسوس ہے انھی دنوں میں شفیع الدین نیر صاحب کا بھی۷۳برس کی عمر میں دہلی میں انتقال ہوگیا۔مرحوم اردو زبان کے بچوں کے نامور شاعراورادیب تھے، اس حیثیت سے انھوں نے نثراورنظم میں پچاسوں کتابیں لکھیں جو گھر گھر مقبول ہوئیں۔انھوں نے اپنی زندگی گورنمنٹ کے ماڈل اسکول میں اردو کے ٹیچر کی حیثیت سے شروع کی تھی۔ ڈاکٹر ذاکر حسین جن کو خود بچوں کے ادب سے دلچسپی تھی، اُن کو جب مرحوم کی صلاحیتوں کا علم ہواتوانھیں جامعہ ملیہ اسلامیہ لے آئے اورانھوں نے پوری زندگی یہیں بڑی وضع داری، شرافت اورمروت سے گزار دی۔تقسیم کے بعد اردو پر زوال آیا تومرحوم کی شہرت، مقبولیت اور ہر دلعزیزی بھی متاثر ہوئی جس کااُن کو طبعاً ملال تھا اوروہ اُس کااظہار بھی کرتے تھے۔ بہرحال اُن کی کتابیں بچوں کے ادب کی دنیا میں اُن کے بقائے دوام کی ضامن ہیں۔اخلاق وعادات کے اعتبار سے بڑے سنجیدہ ومتین لیکن دیندار اور خوش مزاج تھے۔اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ [مارچ۱۹۷۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...