Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا ماہر القادری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338785

Access

Open/Free Access

Pages

163

ماہر القادری
افسوس ہے گذشتہ مئی کی ۱۰تاریخ کو اردو زبان کے نامور شاعر،ادیب اور نقاد جناب ماہرالقادری صاحب کا ۷۲برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔جدہ میں کوئی بڑامشاعرہ تھا،اُس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔بہت رات گئے مشاعرہ میں اپناکلام سنایا، داد و تحسین سے محفل گونج اٹھی۔اُس سے فارغ ہوکر ابھی قیام گاہ پر آئے ہی تھے کہ اچانک سینہ میں درد اٹھا اور طبی امداد کے پہنچتے پہنچتے روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔تدفین مکہ مکرمہ کے مشہور قبرستان جنت المعلی میں ہوئی۔
مرحوم کااصل نام منظور حسین تھا، بلند شہر میں پیداہوئے تھے، تقسیم سے پہلے ہی اردو کے نامور شعراء میں شمار ہونے لگے تھے لیکن اس زمانہ میں وہ صرف حسن وشباب کے شاعرتھے، نظم سے زیادہ اُن کی غزلیں پُرکیف ووجد آفرین ہوتی تھیں، نظم میں اُن کا نعتیہ کلام اورسلام بڑے معرکے کا تھا جس سے اُن کی شہرت گھر گھر پہنچی۔ تقسیم کے بعدکراچی چلے گئے۔طبیعت کے شروع سے نیک اور دین دار تھے، پاکستان میں جماعت اسلامی کے زیر اثر آجانے سے اُن کی زندگی میں انقلاب عظیم آگیا۔اُن کاماہنامہ ’فاران‘ جماعت کاآرگن ہونے کے ساتھ ایک بلند پایہ ادبی مجلہ بھی تھا،اس میں مرحوم کے قلم سے لکھے ہوئے تنقیدی مضامین زبان وبیان کے اصول وقواعد اوران کے رموز ونکات کے نقطۂ نظر سے پڑھنے کے لائق ہوتے تھے۔اُن کی نثر ونظم کے متعدد مجموعے شائع ہوکر مقبول عوام وخواص ہوچکے ہیں۔برہان اوراس کے ادارے سے انھیں قلبی تعلق اورلگاؤ تھا۔گذشہ سفرنامۂ پاکستان میں انھوں نے اپنا تذکرہ پڑھا توفوراً ایک محبت بھرا خط لکھا جس میں سفر نامہ کے حسن انشااورطرزبیاں کی دل کھول کرداد دی اورساتھ ہی ایک تازہ نعت بھی بھیجی جواُسی زمانہ میں برہان میں شائع ہوگئی تھی۔
جنت المعلی کی سرزمین کاکیا کہنا!ظاہر ھاحسنۃ وباطنھا حسنہ،سبحان اﷲ!نور ہی نور ہے۔اُس کی خاک پاک کاپیوند ہوجانا ایک مسلمان کی خوش قسمتی کی معراج ہے۔اللھم اغفرلہ وارحمہ۔ [جون۱۹۷۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...