Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا محمد اسمٰعیل نانا[جنوبی افریقا]

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد اسمٰعیل نانا[جنوبی افریقا]
Authors

ARI Id

1676046603252_54338788

Access

Open/Free Access

Pages

165

مولانا محمد اسمعٰیل نانا
افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ رمضان میں جانسبرگ(جنوبی افریقہ)کے ایک جید عالم اورنہایت مخیر بزرگ مولانا محمد اسمعٰیل کاانتقال ہوگیا مرحوم اصل باشندہ ڈابہیل یاسملک ضلع سورت گجرات کے تھے۔ہم لوگ جب ڈابہیل پہنچے ہیں اس وقت مدرسہ میں متوسطان پڑھتے تھے۔ مفتی صاحب اورراقم الحروف دونوں کے اسباق میں پابندی سے شریک ہوتے اورصبح وشام کمرہ میں حاضر رہتے تھے۔ اس زمانہ میں گاندھی جی کی تحریک سول نافرمانی چل رہی تھی۔حکومت نے اس میں شریک ہونے والوں کی جائیدادیں ضبط کرکے ان کوفروخت کرنا شروع کیا تھا۔اس پرمولانا مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی نے اپنا مشہور اورمعرکتہ الآرا فتوی دیا کہ ان جائیدادوں پرحکومت کاقبضہ ناجائز اورحرام ہے اس لیے کسی مسلمان کے لیے ایسی جائیداد کاخریدنا جائز نہیں ہے۔ اس فتوی سے ایوان حکومت میں زلزلہ آگیا اور فتوی ضبط کرلیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم مولوی محمد اسمعٰیل نانانے بڑی جرأت مندی اور دلیری کاثبوت دیا، اس فتوے کاگجراتی زبان میں ترجمہ کیا،ہزاروں کی تعداد میں طبع کیا اور پھر راتوں رات خفیہ طورپر دورہ کرکے اسے ایک ایک مسلمان کے گھر پہنچایا۔مرحوم نے جو کچھ پڑھا تھا شوق،محنت اوردلچسپی سے پڑھا تھا، مطالعہ کے خوگر تھے۔اس لیے علمی استعداد پختہ تھی۔طبیعت کے شروع ہی سے نیک اوردین دار تھے۔فراغت کے بعد جنوبی افریقہ چلے گئے اور کاروبار شروع کیا تولکھ پتی بن گئے۔ نہایت مخیر اورسیرچشم تھے، عربی مدارس کی امداد بہت دل کھول کر کرتے تھے۔ کتنے ہی مولوی صاحبان اورحاجت مندوں کے مستقل ماہانہ وظائف انھوں نے مقرر کررکھے تھے۔بصرف زرِکثیر متعدد دینی کتابوں کااردو سے انگریزی میں ترجمہ کرایا اور بڑے اہتمام سے چھاپ کر انھیں شائع کیا۔ دیوبند اوراس کے علماء کے نام کے عاشق تھے۔ کئی سال سے فالج کے شدید مرض میں مبتلا تھے اورصاحب فراش ہوگئے تھے لیکن اس عالم میں بھی خدمت علم دین کے بڑے بڑے منصوبے بناتے اوران پرعمل کرتے رہتے تھے۔ اگرچہ بیمار فالج کے تھے لیکن انتقال دورۂ قلب سے اچانک ہوا۔ اللھم اغفرلہ وارحمہ [اکتوبر۱۹۷۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...