Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر سید عابد حسین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338789

Access

Open/Free Access

Pages

165

ڈاکٹر سید عابد حسین
افسوس ہے پچھلے دنوں ڈاکٹر سید عابد حسین صاحب کاکم وبیش پچاسی برس کی عمر میں جامعہ نگر نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اُن چند اولین معماروں میں سے تھے جنھوں نے اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود باہم عہد کیا تھا وہ گورنمنٹ کی یاکسی اورادارہ کی بڑی سے بڑی تنخواہ کی نوکری قبول نہیں کریں گے اورایک قلیل مشاہرہ پر جامعہ میہ اسلامیہ کی خدمت کریں گے، چنانچہ ڈاکٹر عابد حسین صاحب جرمنی سے فلسفہ میں پی۔ایچ ڈی کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئے توایک بہت قلیل مشاہرہ پراپنے آپ کو جامعہ کی خدمت کے لیے وقف کردیا۔ اس زمانہ میں وہ فلسفہ کادرس دیتے اورانتظامی امور میں ڈاکٹر ذاکرحسین مرحوم کے دست راست بنے رہے۔ مرحوم اگرچہ فلسفہ کے ڈاکٹر تھے لیکن اردو فارسی شعر و ادب، سیاسیات، تعلیمات واخلاقیات، ان سب کا مطالعہ نہایت وسیع اورتصنیف تالیف اور ترجمہ کاذوق اعلیٰ اورپاکیزہ تھا، چنانچہ انھوں نے ہرموضوع پرلکھا اوربہت خوب لکھا، اس حیثیت سے وہ برصغیر کے بلند پایہ مصنف ومترجم تھے اُن کا اسلوب تحریر بڑاشگفتہ اورموثر تھا۔ ادھر گذشتہ چند برس سے انھوں نے اسلام اور عصر جدید سوسائٹی کے نام سے ایک ادارہ قائم کررکھا تھا جس کے وہ خود سیکرٹری تھے اوراس ادارہ کی طرف سے انگریزی اوراردو میں جو دو سہ ماہی رسالے شائع ہوتے تھے اُن کے ایڈیٹر تھے۔ اسلام اورعصر جدید(اردو)میں انھوں نے جو اداریے لکھے سنجیدہ طبقہ میں بہت مقبول ہوئے اوراُن کاایک مجموعہ کتابی شکل میں شائع ہوگیا۔ اخلاق وعادات کے اعتبار سے بڑے پایہ کے بزرگ اورجامعہ کی زندگی کانمونہ تھے۔ اُن کی فکر متوازن تھی،سادہ زندگی بسر کرتے تھے، طبیعت مرنجان ومرنج تھی۔ شعر بھی کہتے تھے مگر کم،وہ پرانی نسل کے ارباب ِقلم کی آبرو اور نئی نسل کے لیے مینارۂ روشنی تھے۔دوتین برس سے صحت بہت گر گئی تھی، آئے دن بیمار رہنے لگے تھے، آخر وقت موعود آپہنچا۔ اﷲ تعالیٰ مغفرت وبخشش کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔ [جنوری۱۹۷۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...