Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر یوسف حسین خان
Authors

ARI Id

1676046603252_54338790

Access

Open/Free Access

Pages

166

ڈاکٹر یوسف حسین خاں
افسوس ہے گذشہ مہینہ ڈاکٹر یوسف حسین خاں بھی راہی ملک بقا ہوگئے۔ مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب مرحوم کے برادرخورد تھے اوران کی طرح بڑی خوبیوں اورکمالات کے بزرگ تھے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویٹ ہونے کے بعد فرانس گئے اورپیرس یونیورسٹی سے پی ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ان کا اصل مضمون تاریخ اورسیاست تھا اوراسی کے وہ جامعۂ عثمانیہ حیدرآباد میں پروفیسر تھے، لیکن ان کاانگریزی، فرنچ اورفارسی و اردو کے ادب وشعر کا مطالعہ نہایت وسیع اورتنقیدی ذوق اعلیٰ اورپختہ تھاچنانچہ ان کی کتابیں ’اردو غزل‘،’روح ِاقبال و حافظ‘، اردو لٹریچر میں شاہکار کی حیثیت رکھتی ہیں۔
فرانسیسی ادب اورغالب پربھی ان کی کتابیں ہیں۔دوکتابیں ہندوستان کے اسلامی عہد پر انگریزی میں ہیں۔اب آخر میں غالبؔ کے کلام کو انگریزی میں ترجمہ کررہے تھے۔ کرنل بشیر حسین زیدی علی گڑھ کے وائس چانسلر ہوئے تو انھوں نے مرحوم کو پرووائس چانسلر کے عہدہ پرعلی گڑھ بلایا، لیکن ۱۹۶۵ء میں نواب علی یاورجنگ سے نہ بنی تو مستعفی ہوکر دہلی چلے آئے اورنظام الدین اولیا میں ایک فلیٹ کرایہ پرلے کر رہنے لگے۔چند سال شملہ انسٹیٹیوٹ میں بھی فیلو رہے۔ عقائد کے معاملہ میں کٹر مسلمان تھے، طبعاً نہایت شریف،خوش اخلاق اور سنجیدہ وملنسار بزرگ تھے اﷲ تعالیٰ مغفرت وبخشش کی نعمتوں سے نوازے۔
[مارچ۱۹۷۹ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...