Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید محبوب رضوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338791

Access

Open/Free Access

Pages

166

سید محبوب رضوی
بڑے افسوس اوردکھ کی بات ہے کہ ہمارے عزیز دوست جناب سید محبوب رضوی صاحب اچانک۲۵/مارچ کو راہی ملک بقاہوگئے۔مرحوم نے اچھے خاصے ظہر کی نماز چھتے کی مسجد میں ادا کی، فراغت کے بعد سینے میں کچھ درد محسوس ہوا تو فوراً ایک رکشا کرکے گھر روانہ ہوئے لیکن ابھی گھر پہنچے بھی نہ تھے کہ مرغ روح قفس عنصری سے پرواز کرگیا۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔
مرحوم دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد ہمہ تن دارالعلوم کی خدمت کے لیے وقف ہوگئے۔انھوں نے مختلف دفتری خدمات بڑی دیانت داری، محنت اور قابلیت سے انجام دیں۔ اُن کو مطالعہ تحقیق اورتصنیف وتالیف کااعلیٰ ذوق قدرت کی طرف سے عطاہوا تھا، وہ دیوبند کے مایۂ نازادیب محقق مؤرخ اور مصنف تھے۔ اُن کاآخری شاندار کارنامہ ’تاریخ دارالعلوم دیوبند‘ کی دو جلدیں ہیں۔ عادات وفضائل کے اعتبار سے نہایت دین دار، عابد وزاہد، معاملہ فہم، خوش اخلاق اور دیانت دار تھے۔ اس میں شبہ نہیں کہ اُن کی وفات دارالعلوم کاایک عظیم نقصان ہے۔اللھم اغفرلہ وارحمہ۔ [اپریل۱۹۷۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...