Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد الحسنی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338793

Access

Open/Free Access

Pages

167

مولانا محمد الحسنی
ایک عربی شاعر نے کہا ہے:
من لم یمت عبطۃً یمت ھرما
1للموت کاساًفالمرء ذائقاً
¹’’جولوگ جوانی میں نہیں مرتے وہ بوڑھے ہوکرمریں گے۔بہرحال موت کی شراب ہرشخص کے لیے چشیدنی ہے۔‘‘
افسوس ہے گذشتہ مہینہ ہمارے علوم دینیہ و عربیہ کے دومرکزوں میں چند روز کے فرق سے شعر میں مذکوردونوں قسم کی حسرتناک موتیں واقع ہوئیں، پہلا واقعہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں مولوی محمدالحسنی کی اچانک وفات کاپیش آیا۔ مرحوم صحیح معنی میں متنبی کے اس شعر کے مصداق تھے:
وشیخ فی الشباب ولیس شیخاً
-یسمی کل من بلغ المشیبا
وہ کہنے کومولانا سید ابوالحسن علی میاں کے بھتیجے تھے مگردرحقیقت وہ مولانا کے لیے فرزند حقیقی سے بڑھ کرتھے۔مولانا نے اپنے فیض تعلیم وتربیت اورتوجہ خصوصی سے اس جوہر قابل کوایسا چمکایا کہ مرحوم عربی ادب وانشا میں مولانا کے مثنی بن گئے۔عرصہ سے’’البعث الاسلامی‘‘کے رئیس التحریر تھے، اس حیثیت سے انھوں نے جومقالات اوراداریے لکھے انہوں نے ہندوبیرونِ ہند کے اسلامی حلقوں میں دھوم مچادی۔ ان کی کتاب’’الاسلام الممتحن‘‘جوعالم اسلام اور خصوصاً عرب ممالک کے معاملات ومسائل سے متعلق اُن کے بیس برس کے اداریوں اورمقالات کامنتخب مجموعہ ہے، وہ عرب میں اس درجہ مقبول ہوئی کہ چندبرسوں میں اس کے متعدد ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ وہ اردو زبان کے بھی ادیب تھے۔مصنف اورمترجم کی حیثیت سے اس زبان میں بھی ان کی متعدد یادگاریں ہیں۔عمل وکردار اوراخلاق وعادات کے اعتبارسے وہ اپنے خانوادۂ والاتبار کی روایات کامکمل نمونہ تھے۔یعنی نہایت دیندار، صالح، متواضع، فقیر منش، طبیعت کے نہایت غیور و خوددار، خاموش اور باہمہ و بے ہمہ، دنیا اور اس کے زفارف عیش و عشرت سے قطعاً بے نیاز و روگرداں، عمر چالیس کے لگ بھگ ہوگی۔
؂ خوش درخشید و بے شعلۂ مستعجل بود ۔
رحمہ اﷲ رحمۃ واسعۃ
[ جولائی۱۹۷۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...