Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد اسحٰق جلیس
Authors

ARI Id

1676046603252_54338796

Access

Open/Free Access

Pages

169

مولانا محمد اسحق جلیس
یہ محسوس کرکے بڑادکھ ہوتاہے کہ تین مہینے کے اندر اندر دارالعلوم ندوۃ العلماء اپنے تین نامور اور لائق وفائق کارکنوں سے محروم ہوگیا۔جون میں مولانا محمد الحسنی ایڈیٹر البعث الاسلامی کی جواں مرگی کاحادثہ پیش آیا تھا۔جولائی میں مولانامحمد اسحق جلیس ایڈیٹر’ تعمیر حیات‘، اچانک ۴۴برس کی عمر میں داغ مفارقت دے گئے۔ مرحوم گوناگوں علمی وعملی خصوصیات کے مالک تھے، ندوہ کے فارغ التحصیل، انگریزی میں گریجویٹ اوربی لب، ہندی،پشتو اورمرہٹی زبانوں کے عالم اور تحریر وتقریر دونوں میں فردتھے۔ ان خصوصیات کے باعث ’’پیامِ انسانیت‘‘ تحریک میں مولانا سید ابوالحسن علی میاں کے دستِ راست تھے اوراس کے بعد اگست میں یہ تیسراحادثہ پیش آگیا۔برہان ان حوادث ِپیہم میں مولانا علی میاں اور تمام ارباب ندوۃ العلماء کے ساتھ دلی ہمدردی اورشرکت غم والم کااظہار کرتا ہے۔ [ستمبر۱۹۷۹ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...