Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

کے ۔ایل۔ گابا
Authors

ARI Id

1676046603252_54338808

Access

Open/Free Access

Pages

177

ایل۔کے۔گابا
افسوس ہے کہ ایک دن کے فرق سے یعنی۲۴اور۲۵/اکتوبر کوبمبئی میں دو ممتاز شخصیتوں مسٹر ایل۔کے۔گابا اورپروفیسر اصغر علی فیضی کا انتقال بیاسی برس کی عمر میں ہوگیا۔اوّل الذکر اصلاً پنجابی ہندواورلاہور کے نامی گرامی بیرسٹر تھے تقسیم کے بعد ہندوستان آکر بمبئی میں مستقل سکونت اختیارکرلی تھی ادھر ایک مدت سے گمنام تھے، لیکن ایک زمانہ تھاجب انھوں نے اسلام قبول کیااورایک مسلمان خاتون سے شادی کی اورپھراس کے بعداسلام کی حمایت میں نہایت پُرزور مضامین لکھے اور جگہ جگہ تقریریں کیں۔ اُس زمانہ میں اُن کانام بچہ بچہ کی زبان پر تھا۔ انگریزی کے بڑے اچھے انشاپرداز تھے۔اسی زمانہ میں رسوائے زمانہ کتاب مادرہند (Mother India)کاانھوں نے دندان شکن جواب لکھا جس کا بڑا چرچا ہوا، آنحضرت ﷺ پران کی کتاب(Prophet of The Desert) بھی بہت مشہور ہوئی۔ [نومبر۱۹۸۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...