Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پروفیسر اصغر علی فیضی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338809

Access

Open/Free Access

Pages

178

پروفیسر اصغر علی فیضی
پروفیسر فیضی آکسفورڈ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے ان کااصل مضمون قانون تھا، مشرقی علوم وفنون میں بھی ان کودسترس تھی۔اسلامی قانون پران کی کتابیں حوالہ کی کتاب (Book of Reference)کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عرصہ تک لاء کالج بمبئی کے پرنسپل رہے، انڈیا کے مصراور شام میں بھی سفیر رہے اورکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہوئے۔ وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے کینیڈا، یورپ اورامریکہ کی متعدد یونیورسٹیوں میں لکچر دیے۔برہان کے خریدار شروع سے تھے اوراس کی بڑی قدر کرتے تھے، برہان کا کوئی مقالہ یانظرات ان کوزیادہ پسند آتاتھا تواس کی داد تحریراً دیتے تھے۔عرصہ سے ان کاکوئی خط نہیں آیاتھا۔بعض خانگی معاملات اورمسلسل ضعف وعلالت کے باعث سخت پریشان تھے۔ اب اچانک اخبارات میں ان کے انتقال کی خبر نظر سے گزری تودیرینہ تعلق کے باعث سخت صدمہ اورافسوس ہوا۔ اللھم اغفرلھما وارحمھما۔ [نومبر۱۹۸۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...