Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا محمد جعفر شاہ پھلواری

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد جعفر شاہ پھلواری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338815

Access

Open/Free Access

Pages

184

مولانا محمد جعفر شاہ پھلواروی
مولانا محمد جعفر شاہ، پھلواروی شریف(بہار)کے ایک نامی گرامی خانوادۂ علم و تصوف کے چشم وچراغ تھے، ندوۃ العلماء لکھنؤ میں تعلیم پائی تھی، فراغت کے بعد ادھر اُدھر رہے۔ آخرپاکستان گورنمنٹ کی سرپرستی میں لاہور میں ادارۂ ثقافت اسلامیہ قائم ہوا تومولانا اس سے ایسے وابستہ ہوئے کہ عمر وہیں گزار دی۔ اس دور میں انھوں نے’’المعارف‘‘میں مقالات لکھے اور متعدد اہم اورفکرانگیز کتابیں بھی تصنیف کیں۔ ان کی کتاب’’اسلام اورموسیقی‘‘اورمسائل اجتہادیہ پربعض حلقوں میں کافی شورش ہوئی لیکن مرحوم کے موقف میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی۔ان کی علمی استعداد پختہ تھی، مطالعہ وسیع تھا، طبیعت غوروفکر کی عادی تھی اور ان کا جوہر ذہانت وطباعی خداداد اورفطری تھا۔۱۹۶۹ء اور۱۹۷۶ء میں ان سے لاہور میں متعدد ملاقاتیں ہوئیں، جب کبھی ملے توبڑے تپاک اورمحبت سے ملے، ایک مرتبہ گھر پر مدعو بھی کیا۔ میں نے ہمیشہ یہ محسوس کیا کہ مرحوم اپنی تحریروں کے آئینہ میں جس قدر آزاد خیال نظرآتے ہیں، عقیدہ و عمل اوراخلاق وشمائل کے اعتبار سے اسی درجہ کے پکے اورسچے مسلمان اور عالم باعمل تھے۔ ادارۂ ثقافت اسلامیہ لاہور سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ لاہور سے کراچی میں سکونت پذیر اورگوشہ نشین ہوگئے تھے۔اللھم اغفرلھماوارحمھما [جولائی۱۹۸۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...