Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد رفیع
Authors

ARI Id

1676046603252_54338820

Access

Open/Free Access

Pages

189

مولانا محمد رفیع
افسوس ہے پچھلے دنوں ہمارے نہایت فاضل دوست لیفٹنٹ کرنل خواجہ عبدالرشید کالاہور میں، اورمولانا محمد رفیع صاحب کا انتقال دیوبند میں ہوگیا۔ اوّل الذکر پرتوایک مضمون برہان کی آئندہ اشاعت میں شائع ہوگا۔مولانا محمد رفیع صاحب حضرت شیخ الہندؒ کے نواسے تھے۔ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور پختہ استعداد کے عالم تھے، ان کے والد ماجد مولانا محمد شفیع صاحب جو علم و عمل، تقوی وطہارت اورفقر ودرویشی میں سلف صالحین کے نمونہ تھے۔عرصۂ دراز تک مدرسہ عبدالرب دہلی کے صدر مدرس رہے، مولانا محمد رفیع بھی عمر بھر اس مدرسہ میں استاد رہے۔والد ماجد کی وفات کے بعد مدرسہ کے ناظم بھی ہوگئے تھے۔ عملاً نہایت صالح،عابد وپرہیزگار،خوش پوشاک اورخوش اخلاق تھے، عمر۸۷برس کی ہوئی۔اللھم اغفرلہ وارحمہ۔ [اپریل۱۹۸۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...