Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

جسٹس بشیر احمد سعید
Authors

ARI Id

1676046603252_54338831

Access

Open/Free Access

Pages

209

جسٹس بشیر احمد سعید
افسوس ہے چند ماہ ہوئے جسٹس بشیر احمد سعید صاحب کابھی کم وبیش ۸۴ برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کے وطن مدراس میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم بڑے فعال ومتحرک اورسرگرم وپُرجوش مسلمان تھے انہوں نے مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے مدراس میں وہی کیا جوڈاکٹر عبدالغفور نے کیرالا میں کیا تھا، ’’جنوبی ہند کے مسلمانوں کی تعلیمی انجمن‘‘کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے مدراس میں دو عظیم الشان کالج تعمیر کرائے ایک لڑکوں کے لیے اوردوسرا لڑکیوں کے لیے، آج یہ دونوں کالج مدراس یونیورسٹی کے نمایاں اورترقی یافتہ کالج سمجھے جاتے ہیں۔
مرحوم آل انڈیا شخصیت کے بزرگ تھے، سالہا سال وہ علی گڑھ یونیورسٹی کی مرکز کونسل اور کورٹ کے نہایت بااثر اورفعال ممبر رہے، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اورآل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ دونوں کے سرگرم رکن تھے۔ سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے بعد ان کے شب و روز قومی کاموں میں ہی بسر ہوتے تھے۔ نماز،روزہ کے بڑے پابند،قرآن مجید کی تلاوت ان کے مشاغل یومیہ میں شامل، ندوۃ المصنفین کے شروع سے معاون تھے، برہان بڑے شوق سے پڑھتے اوراس کی بڑی قدر کرتے تھے، غرض کہ بڑی خوبیوں اوراعلیٰ اخلاق و صفات کے بزرگ تھے۔ حق گوئی اورحق پژوہی ان کاجوہر فطری تھا، انگریزی کے بڑے اچھے مقرر تھے، اردو میں بھی اظہار مدعاپر قادر تھے، تقریر بڑے جوشیلے انداز میں کرتے تھے۔ اس میں شک نہیں کہ ان کا نفس وجود مسلمانوں کے لیے بڑی تقویت کاسبب تھا کیونکہ وہ قانون دان بھی تھے اورمسلمانوں کے سچے ترجمان ووکیل بھی۔ [جولائی۱۹۸۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...