Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد عثمان
Authors

ARI Id

1676046603252_54338832

Access

Open/Free Access

Pages

209

مولانا محمد عثمان
افسوس ہے چند ماہ ہوئے مولانا محمد عثمان صاحب کا بھی اپنے وطن مالیگاؤں میں انتقال ہوگیا۔مولانا دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے، استعداد پختہ تھی۔ یوں تو ان کومناسبت اوردلچسپی کم وبیش ہرفن سے تھی تاہم تفسیر اور حدیث ان کا خاص فن تھے۔ ایک عرصہ تک مالیگاؤں کے مختلف مدارس میں استاد رہے لیکن ان کی زندگی کاسب سے بڑااوراہم کارنامہ جوان کے لیے بقائے دوام کا ضامن ہے، مسلمان لڑکیوں کے لیے درس نظامی کاوہ عظیم الشان مدرسہ ہے جومالیگاؤں میں جامعۃ الصالحات کے نام سے معروف ومشہور ہے، اب تو لڑکیوں کے لیے بڑے بڑے عربی مدارس ادھراُدھر اوربھی کئی ایک ہوگئے اور ہوتے جارہے ہیں لیکن صوری اورمعنوی دونوں اعتبار سے جامعۃ الصالحات کو یک گونہ شرف فضیلت و تقدم حاصل ہے اوریہ سب کچھ نتیجہ ہے مولانا مرحوم کے اخلاص ومحبت،محنت ومشقت اور ذوق تعمیر وحسن انتظام کا۔
راقم نے کئی مرتبہ جامعہ کی دورۂ حدیث کی طالبات کاامتحان لیاہے اور ہرمرتبہ طالبات کے صحیح اور برمحل جوابات سے دل نے مسرت محسوس کی ہے۔ ان کو جامعۃ الصالحات سے عشق تھا، شب وروز اس کے کاموں میں مصروف رہتے تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کوعلماوصلحا کا مقام جلیل عطافرمائے اورجامعۃ الصالحات کوکسی قسم کے شر اورضررسے محفوظ رکھے۔ [جولائی۱۹۸۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...