Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > اہلیہ، مولانا سید ابوالحسن علی ندوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

اہلیہ، مولانا سید ابوالحسن علی ندوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338845

Access

Open/Free Access

Pages

230

اہلیہ، مولانا سید ابوالحسن علی ندوی
یہ خبرانتہائی رنج وغم اور صدمہ کے ساتھ سنی گئی کہ حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی مدظلہ العالی کی اہلیہ محترمہ زینے سے گرنے کی وجہ سے کچھ عرصہ شدید علالت میں مبتلا ہوکر انتقال فرماگئیں۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ راجعُون۔
مرحومہ بڑی ہی نیک وپاکباز خاتون تھیں۔اس بڑھاپے میں بھی وہ دینی خدمات میں ہمہ تن مصروف تھیں۔اپنے نیک دل شوہر اورعالم اسلام کی مقتدر ہستی حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی مدظلہ کی علمی ودینی خدمات میں معین تھیں۔ ایسے وقت میں جب کہ حضرت مولٰینا ابوالحسن علی میاں مدظلہ بھی ضعیف العمری کے دور میں ہیں ان کی موت کاصدمہ اورزیادہ ہوجاتا ہے۔حضرت مولٰینا ابوالحسن علی ندوی مدظلہ العالی دامت برکاتہم کی دینی وعلمی خدمات آج ہر جگہ تحسین وستائش کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ہمارا اندازہ ہے کہ اس میں مرحومہ کی قناعت پسندی و صبر کابڑا زبردست دخل ہوگا۔مولٰیناعبدالماجد دریا بادیؒ نے اپنی آپ بیتی میں قرآن پاک کی تفسیر اوراپنی علمی خدمات کے ذیل میں اپنی اہلیہ محترمہ کے تعاون اور ان کی صبروقناعت پسندی وسلیقہ شعاری کاذکر شکرواحسان مندی کے ساتھ کیاہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ علماء کرام مال واسباب سے خالی ہوتے ہیں۔وہ دین کے سچے خادم ہوتے ہیں۔دنیا ان کے لیے کوئی اہمیت کی حامل نہیں ہوتی ۔علماء کرام کی قومی وعلمی دینی خدمات میں ان کی رفیقۂ حیات کے ایثار وقربانی سے سرشار کردار کازبردست حصہ رہتاہے اس لیے علماء کرام کی خدمات میں ان کی رفیقۂ حیات کی اہمیت مسلمہ امر ہے ۔ اور اس لحاظ سے محترم حضرت مولانا علی میاں مدظلہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال سے ہم سب کو صدمۂ عظیم پہنچا ہے۔
ادارہ ندوۃ المصنفین دلی اورماہنامہ برہان حضرت مولاناابوالحسن علی ندوی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرحضرت مولٰینا علی میاں مدظلہ سے عالم اسلام سے اور خود اپنے آپ سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور دُعا گوہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کوکروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، اورحضرت مولٰینا علی میاں مدظلہ اورہم سب عقیدتمندوں کوصبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ۔ [ جنوری۱۹۹۰ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...