Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا افضل حسین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338846

Access

Open/Free Access

Pages

231

مولانا افضل حسین
یکم جنوری ۱۹۹۰ء کو جماعت اسلامی ہند کے قیم مولٰینا افضل حسین صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ راجعُون۔
مولانا مرحوم حضرت مفتی عتیق الرحمان صاحب عثمانی ؒ کے خصوصی رفقاء میں سے تھے۔جب مجلسِ مشاورت کاقیام عمل میں آیاتھا اس وقت حضرت مفتی ؒ کے شانہ بشانہ مولٰینا افضل حسین بھی اس کی کامیابی کے لیے پیش پیش تھے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کے ہر چھوٹے بڑے مسئلہ میں ان کی رائے کی اہمیت تھی۔ مولٰینا کاتعلق کئی مذہبی وتعلیمی تنظیموں سے رہا۔ بورڈ آف اسلامک پبلی کیشنز کے قائم مقام صدر تھے۔جس کے زیر اہتمام ہفت روزہ انگریزی ریڈئنس شائع ہوتا ہے۔ ملّت کے اس درد مند خادم رہنما کے انتقال سے ہم سب کوصدمہ ہواہے۔اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور متعلقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ آمین۔ [جنوری۱۹۹۰ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...