Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

حکیم شریف الدین بقائی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338847

Access

Open/Free Access

Pages

231

حکیم شریف الدین بقائی
دہلی کی ایک عظیم خاندانی شخصیت اوربزرگان دین کے محب ِ خاص حکیم شریف الدین بقائی ۲؍ جنوری ۱۹۹۰ء کواس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ راجعُون۔
مرحوم بقائی انتہائی نیک،عابد وزاہد اور مُخیر تھے۔دینی اداروں سے ان کی وابستگی قابل قدر تھی۔ادارہ ندوۃ المصنفین کے قدیم ترین ممبر تھے اور حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانی صاحب ؒسے ان کا بڑاہی قریبی تعلق وشغف تھا۔بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگاکہ حکیم شریف الدین بقائی مفتی صاحبؒ کے شیدائی تھے۔مفتی صاحب کے ساتھ اکثر ان کی نشست رہتی تھی۔ان کے انتقال سے جہاں ان کے متعلقین اوردلّی والوں کوصدمہ عظیم ہواہے،وہیں ادارہ ندوۃ المصنفین وبرہان بھی اپنے قدیم ترین مخلص سے محروم ہوجانے کی وجہ سے سخت رنج وغم سے دوچار ہے۔ ان کے لائق ہونہار صاحبزادے ڈاکٹر معین الدین بقائی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ادارہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے۔ [جنوری ۱۹۹۰ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...