Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شری راجندر ماتھر
Authors

ARI Id

1676046603252_54338854

Access

Open/Free Access

Pages

237

شری راجندرماتھر
ہندی روزنامہ ’نوبھارت ٹائمس‘ کے چیف ایڈیٹر شری راجندر ماتھر ۱۱؍ اپریل ۱۹۹۱ء کوصرف ۴۵؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔آنجہانی ماتھر بڑے ہی فراخ دل اورغیر متعصب انسان تھے ۔سیکولرزم کے دلدادہ اورمسلمانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ ہی جدوجہد کرتے رہتے تھے۔رمضان شریف کے عاشق تھے۔ روزہ افطار پارٹیوں میں باوجود بڑی مصروفیتوں کے ضرور جاتے تھے۔ اکثر کہاکرتے تھے کہ مجھے رمضان شریف کاانتظار رہتا ہے ۔کسی کوکیا معلوم تھاکہ اس نیک دل انسان کی موت رمضان شریف ہی میں ہوگی۔
ہندوستان میں مسلمانوں کاکوئی اخبار نہیں ہے جوان کے دکھ درد سب کو سنائے۔مسٹر ماتھر نے نوبھارت ٹائمس کے ذریعہ مسلمانوں کی مشکلات و پریشانیوں کواہلِ وطن تک پہنچایا۔ہر محاذ پر مسلمانوں کادفاع کیا۔مسلمانوں کوہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی بتایا ۔فرقہ پرست ہندوؤں کوہمیشہ ہی انہوں نے ڈانٹا۔ واضح ہوکہ ہندی نوبھارت ہندوستان کاسب سے زیادہ کثیرالاشاعت اخبار ہے جس کے پڑھنے والے بھی کچھ ایک چھوڑ کرسب کے سب ہندو ہی ہیں۔ ایسے شریف اور نیک غیر مسلم انسان ومسلم دوست کی وفات سے یقینا مسلمانانِ ہندکو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ [اپریل ۱۹۹۱ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...