Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

حکیم عبدالقوی دریابادی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338858

Access

Open/Free Access

Pages

239

حکیم عبدالقوی دریا بادی
ماہِ اکتوبر ۹۲ء میں ا یسی ۳ عالم ہستیاں اس دار فانی سے کوچ کرگئیں جن کا غم و افسوس مدتوں ہوتا رہے گا۔حکیم عبدالقوی دریابادی اورمولانا حامد اﷲ الانصاری غازی مختصر سی علالت کے بعد انتقال فرماگئے ۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
حکیم عبدالقوی دریابادی مولانا عبدالماجد دریا بادی کے بھتیجے اور داماد تھے۔ ان میں علم وقابلیت اس قدر تھی کہ ان کی سادگی وقناعت پسندی نے اس کو چھپا رکھاتھا ۔مشرقی ومغربی علوم میں انھیں ملکہ حاصل تھا۔انگریزی زبان میں بے تکلف لکھاکرتے تھے، اردو فارسی اور عربی میں تو ملکہ حاصل تھا ہی۔کتنے ہی اردو اخبارات کے اداریے بغیرنام کے لکھا کرتے تھے۔ فاضل طب تھے ایم۔ اے کی ڈگری اعلیٰ نمبروں سے انہوں نے حاصل کی اس کے باوجود کبھی بھی انہوں نے اپنی قابلیت کارعب یاسکّہ جمانے کی کوشش نہیں کی۔حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ سے ان کو قلبی لگاؤ تھا ۔ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی کی طرف سے جب مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ کی یاد میں مفکّر ملّت شائع کیاگیا تواس میں حکیم عبدالقوی دریابادی نے خصوصی طور پر اپنامضمون اشاعت کے لیے ارسال فرمایا۔ ’’صدق جدید‘‘ لکھنؤ کوانھوں نے مرحوم دریابادی کے بعد جس طرح جاری رکھا وہ مولانا عبد الماجد دریابادی ؒ کی یادگاررہے گا۔ اﷲ انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ [نومبر ۱۹۹۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...