Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا حامد اﷲ الانصاری غازی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا حامد اﷲ الانصاری غازی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338859

Access

Open/Free Access

Pages

240

مولاناحامد اﷲ الانصاری غازی
مولاناحامد اﷲ الانصاری غازی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ایک بلند عالم جید صحافی اورغازی صرف نام ہی کے نہیں کام کے بھی تھے۔سراپا عمل و جہد کی زندگی بسرکی۔دارالعلوم دیوبند میں ایک طالب علم کی حیثیت سے اور پھر اس کے لیے ایک مجاہد بھی ثابت ہوئے۔ کچھ عرصہ ڈ ابھیل میں بھی دارالعلوم کے ساتھیوں کے ساتھ علم وعمل اوردین کی خدمت انجام دینے میں جٹے رہے۔
حضرت قاری طیب صاحب کے لائق داماد تھے۔اورقاری طیبؒ کوان پر ناز تھا۔ ندوۃ المصنفین سے مرحوم حامد الانصاری غازی کاتعلق خاص الخاص رہا ہے۔ ادارہ کی طرف سے ان کی ایک کتاب ’’اسلام کانظامِ حکومت ‘‘ شائع ہوکر مقبولیت کامقام حاصل کرچکی ہے۔
حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ کی شخصیت سے انھیں انتہائی درجہ کی عقیدت وانسیت تھی، دہلی جب بھی آتے تو حضرت مفتی صاحبؒ سے شرفِ ملاقات حاصل کرنا ان کا اوّل کام ہوتا۔بمبئی میں ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی کی کتابوں کاتعارف علمی حلقوں میں کراتے رہتے تھے۔
ان کے انتقال سے علمی دنیا میں ایک خلاء سا محسوس ہورہا ہے ۔ان کی اولاد میں لڑکے جلیل القدر عہدوں پرفائز ہیں، ایک سعودی عرب میں کسی اعلیٰ منصب پراور ایک امریکہ میں کسی اچھے عہدہ پرفائز ہیں۔
اﷲ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ حامد الانصاری غازی کی مغفرت فرمائے اوران کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ جگہ عنایت فرمائے آمین ثم آمین۔
[نومبر ۱۹۹۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...