Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

خلیق ٹونکی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338865

Access

Open/Free Access

Pages

243

خلیق ٹونکی
خطاطی کی دنیا کے ممتاز وعظیم فنکار جناب خلیق ٹونکی جون ۱۹۹۴ء میں طویل علالت کے بعد رحلت فرماگئے۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم خلیق ٹونکی فن خطاطی میں اعلیٰ شہرت کے مالک تھے اس کے علاوہ مرحوم میں بڑی خوبیاں تھیں، صوم وصلٰوۃ کے پابند تھے، منکسر المزاج تھے، اخلاق کریمانہ کے مالک تھے۔ اور مفکرمِلّت حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانی ؒ کے شیدائی اور معتقد تھے۔ حضرت مفتی صاحبؒ نے ان کے فن کونکھارنے میں بڑا تعاو ن کیا۔ ادارہ ندوۃ المصنفین اوراس کے رسالے ’’برہان‘‘ ہی سے انہوں نے فنِ کتابت کی ابتدا ء کی۔ قبلہ مفتی صاحبؒ نے ادارہ ندوۃ المصنفین اوراس کے رسالے ’’برہان‘‘ کے لیے کتابت وطباعت میں ہمیشہ ہی اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔اسی لیے انہوں نے ہندوستان کے اعلیٰ فنکاروں کوکھوج کھوج کرچُن چُن کرادارہ میں جمع کیا۔جناب آل حسنؒ، جناب محمد یوسفؒ، جناب عبدالقیوم ؒ اور خلیق ٹونکی کوبحیثیت کاتب کے ادارہ ندوۃ المصنفین میں رکھا۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے خلیق تونکی کتابت کی دنیا میں شہرت کی بلندی پر پہنچے، سرکاری ایوارڈ بھی انھیں حاصل ہوئے، ملک اور بیرونِ ملک میں ان کے ہزاروں شاگرد موجود ہیں۔ادارہ ندوۃ المصنفین کی کئی کتابیں ان ہی کی کتابت کی ہوئی ہیں۔ ادارہ کی مشہور کتابیں’ مصباح اللغات‘ اور’ قصص القرآن‘ جناب خلیق ٹونکی ہی کی کتابت کی ہوئی ہیں۔
انھیں ہمیشہ ہی اس بات کا اعتراف رہاکہ ان کی کامیابی وشہرت میں بفضلِ خدا حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ اوران کے ادارہ ندوۃ المصنفین کابڑا ہاتھ رہاہے۔اسی لیے وہ ہمیشہ ہی ادارہ ندوۃ المصنفین اوراس کے ڈائرکٹر راقم الحروف عمیدالرحمن عثمانی سے زندگی کے آخری لمحے تک والہانہ لگاؤ وعقیدت رکھتے تھے۔
اﷲ تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنّت نصیب فرمائے اور متعلقین کوصبر جمیل عطاکرے۔ ’’آمین ثم آمین‘‘ اور ادارہ ندوۃ المصنفین اوررسالہ برہان ان کی رحلت پراظہار تعزیت کرتا ہے۔ [ادارہ،جولائی ۱۹۹۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...