Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

علامہ اخلاق حسین دہلوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338866

Access

Open/Free Access

Pages

243

سیداخلاق حسین دہلوی
شمع اردو کاایک اورچراغ بُجھ گیا،اردو کے ممتاز اہل قلم اورادیب ونقاد علامہ سید اخلاق حسین دہلوی اپنی رہائش گاہ لال محل بستی حضرت نظام الدین نئی دہلی میں تقریباً چھ ماہ کی علالت سے گذرتے ہوئے اٹھاسی سال کی طبعی عمر میں انتقال فرماکر اپنے مولیٰ کے حضور میں حاضر ہوگئے۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون ۔
مرحوم انتہائی دیندار اوربلند پایہ کتابوں کے مصنف تھے ان کی سوانح عمری میں یہ مرقوم ہے کہ انہوں نے ۱۶ سال کی عمر میں ایک تحقیقی کتابچہ ’’عشق ‘‘ مرتب کرکے شائع کیاتھا۔ اس کے بعدتوان کی کئی کتابیں منظر عام پر آکرعلمی دینی اور ادبی حلقوں میں داد تحسین حاصل کرگئیں۔ ’ ویدک دھرم اور اسلام‘ ان کی کتاب علمی اورتاریخی دنیا میں بڑی شہرت وسراہت کاباعث بنی۔
حضرت علامہ سید اخلاق حسین دہلوی کوعلماء کرام سے بڑی ہی عقیدت تھی، مفکر ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ سے انہیں والہانہ لگاؤ وانسیت اور محبت تھی، اکثر ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی کے دفتر میں مفتی صاحب ؒ سے ملاقات کی غرض سے آتے اور بڑی دلجمعی کے ساتھ ان کے خیالات سے استفادہ کرتے، مجاہد ملّت حضرت مولانا حفظ الرحمن ؒ اورسحبان الہند مولانا احمدسعیدؒ سے بھی ان کا خصوصی تعلق وربط تھا۔
دہلی کی تہذیب وتمدن کی نمائندگی کے جیتے جاگتے نمونہ تھے۔آہ !ایسی زندہ دل، متین ومخلص شخصیت بھی اب ہمارے درمیان سے اٹھ گئی:
’’اب اسے ڈھونڈ چراغ رخِ زیبا لے کر‘‘
مرحوم علامہ سیداخلاق حسین دہلوی ملّی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ ان کے برادرِ خوردحکیم سید حسین دہلوی جن کا انتقال تقریباً ڈیڑھ دوسال پیشتر اپنے برادرِ کلاں کی حیات میں ہی ہوگیاتھا۔دہلی کی معاشرتی اورادبی زندگی کی جان تھے۔خلوص وایثار کے پیکر مجسم!
اﷲ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اورمتعلقین کوصبر جمیل عطا کرے ۔آمین۔ ادارہ ندوۃ المصنفین حضرت علامہ سید اخلاق حسین دہلوی کے سانحۂ رحلت پرخصوصی طور پر اظہار تعزیت کرتا ہے اوربارگاہِ عالی میں مغفرت کے لیے دعاگو ہے! [اگست ۱۹۹۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...