Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا وحید الزماں کیرانوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا وحید الزماں کیرانوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338868

Access

Open/Free Access

Pages

244

آہ! مولانا وحید الزماں کیرانویؒ
ماہ اپریل ۱۹۹۵ء میں نامور علمی وادبی دینی شخصیت حضرت مولانا وحید الزماں کیرانوی کی طویل علالت کے باعث انتقال پُرملال کی خبرسے اسلامی دنیا میں صف ماتم بچھ گئی۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون ۔
مرحوم مولانا وحید الزماں کیرانوی کو عربی علوم وفنون میں کمال کاملکہ حاصل تھا وہ عربی ادب میں اہم مقام کے مالک تھے۔ عالمِ عرب ان کی عربی دانی سے حد درجہ متحّیر ومتاثر تھے۔
دارالعلوم دیوبند میں ان کی خدمات قابل قدر وقابل ستائش رہی ہیں۔حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری طیبؒ سے خصوصی انسیت رکھتے تھے اور مفکر ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمان عثمانیؒ کے حد درجہ معتقد وقدر شناس تھے۔ ان کے انتقال پردارالعلوم دیوبند اوردارالعلوم وقف دونوں ہی میں غم ورنج کا شدّت سے اظہار کیاگیا۔نماز جنازہ بھی دارالعلوم میں ہی ادا کی گئی۔ جوحضرات ان سے کسی بھی وجہ سے اختلاف رکھتے تھے ان کی وفات نے انھیں بھی رلادیا۔
سعودی عربیہ ،کویت ودیگر اسلامی ملکوں میں ان کے انتقال پراظہار تعزیت کے پیغامات ابھی تک موصول ہورہے ہیں نماز جنازہ میں بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔
ادارہ ندوۃ المصنفین ورسالہ برہان مرحوم مولانا وحید الزماں کیرانوی کے انتقال پُرملال پر اظہار تعزیت کرتا ہے ۔ احقرعمید الرحمان عثمانی بہ نفس نفیس جنازہ میں شریک رہااور عزیز واقارب سے تعزیت کرتا رہا۔ [اپریل و مئی ۱۹۹۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...