Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شمیم عثمانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338869

Access

Open/Free Access

Pages

245

آہ! شمیم عثمانی!
ایک ہونہار،ایک زندہ دل انسان، ایک مفکّرومدبّر، ادیب و دانشور، انگریزی زبان کالیکچرار، اردو زبان کاعوامی جذبات سے مزیّن شاعر،عالموں کاقدردان، عالموں کاچہیتا ، نیک دل شمیم عثمانی اپریل ۱۹۹۵ء کوذیابیطس کے شدید مرض میں مبتلا ہوکر انتقال فرماگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون
اب ایسا کیا بتایا جائے کہ اس نیک دل، ہونہار، قابل ترین، جوان ادیب و شاعر کے کم عمری ہی میں انتقال سے کس قدر رنج ودکھ اورصدمہ ہواہے بیان سے باہر ہے، مفکّرِ ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ سے رشتہ وقربت خاص تھا اور اسی حیثیت سے مفتی صاحب قبلہؒ کی اولاد سے تعلق وربط رکھتے تھے۔
ندوۃ المصنفین اور رسالہ برہان کے سلسلے میں وہ اکثر احقر عمید الرحمن عثمانی کے لیے بڑے ہی اچھے تاثرات رکھتے تھے، کہاکرتے تھے کہ میرے لیے اس سے زیادہ مسرت وانبساط کی بات اور کیا ہوگی کہ قبلہ مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ کی یادگار کوان کے لائق فرزند عمیدالرحمن عثمانی نے قائم کررکھا ہے۔اگرموت نے مجھے پہلے لبیک کہاتو میں مفتی ؒ سے جنّت میں یہ ہی جاکر سب سے پہلے کہوں گا کہ آپ کی یادگار قائم ہے جو ملک وملّت اورعلم وادب کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اورعمید الرحمان عثمانی نے آپ کی شمع کو بجھنے نہیں دیا ہے۔
کس قدر خوبیوں کاانسان تھا شمیم عثمانی!جب بھی ملاقات ہوتی یادفتر برہان میں آتے تو ان کی آمدہی سے بہاریں رقص کرنے لگتیں۔باتیں ان کی ایسی ہوتیں جس سے احساس ہوتاکہ پھولوں کی بارش ہورہی ہے۔
اﷲ تعالیٰ مرحوم شمیم عثمانی کی بال بال مغفرت فرمائے اوران کوجنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کے متعلقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
ادارہ برہان وندوۃ المصنفین دہلی شمیم عثمانی کے انتقال پراظہار تعزیت کرتا ہے۔ مرحوم کی ایک بیوہ اورایک لڑکا بعمر ۲۲ سال ہے۔اﷲ تعالیٰ ان کے لیے سامان غیب سے مدد فرمائے۔
شمیم عثمانی قبلہ مفتی عتیق الرحمان عثمانیؒ کے چچیرے بھائی، ہمارے چچا، خالہ زاد بھائی،بہنوئی بھی تھے۔اورصحافت سے تو رشتہ جگ ظاہر تھاہی۔
[اپریل ومئی ۱۹۹۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...