Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

توفیق فاروقی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338870

Access

Open/Free Access

Pages

245

فاروقی، توفیق
بھائی توفیق فاروقی بھی اﷲ کو پیارے ہوگئے
موت توسب ہی کوآتی ہے اورآنی ہے ہی،جوچیز پیدا ہوئی ہے اسے فنا بھی ہونا ہے۔ موت بھی آنی ہے۔لیکن کچھ حضرات کی موت سے ایسا غم وصدمہ اور دکھ ہوتاہے کہ غم بھلانے سے بھی نہیں بھول پاتاہے۔
برہان میں وفیات کا صفحہ لکھاجاچکا تھا، شمیم عثمانی اور حضرت مولانا وحیدالزماں کیرانوی کے انتقال کی تعزیتی تحریر سپرد قلم کی جاچکی تھی کہ ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ ’’خاتون مشرق ‘‘ اور ’’گلابی کرن‘‘ کے مدیر جناب توفیق فاروقی مورخہ ۲۴؍اپریل ۱۹۹۵ء بروز پیر کو عارضہ قلب میں مبتلا ہوکر انتقال فرماگئے ۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون ۔
مرحوم توفیق فاروقی مجاہد آزادی مولانا عبداﷲ فاروقیؒ کے فرزند اکبر تھے، بڑے ہی ملنسار خلیق و متواضع اور یوپی ودہلی کی تہذیب ووضعداری کے نقیب و علمبردار تھے۔ انہوں نے ’’خاتون مشرق‘‘ اور ’’گلابی کرن‘‘ جیسے رسالوں کے ذریعے مشرقی خصوصاً مسلمان خاتون کو نیک وباعمل اورعفت وعصمت کاپیکر بنانے کا بڑا ہی اچھا اورقابل ستائش کام کیا۔
مفکر ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمان عثمانیؒ سے مرحوم توفیق فاروقی اوران کے والد مرحوم مولانا عبداﷲ فاروقی نے ہمیشہ رہنمائی حاصل کی۔احقر عمیدالرحمن عثمانی سے بڑی محبت وعقیدت رکھتے تھے کہتے تھے کہ بھئی تم تو مجاہد ہوکہ اپنے ابّاجان اور ملّت کے رہبر مفتی صاحب کی یادگار ادارہ ندوۃ المصنفین اوررسالہ برہان کوقائم رکھاہوا ہے۔اﷲ تمہیں سلامت رکھے تمہارا دم بڑا غنیمت ہے۔
ذاتی معاملات میں مفتی صاحب کی وفات کے بعد بڑی مدد کی حمایت کی، بہرحال مرحوم توفیق فاروقی بڑے زندہ دل انسان تھے انہوں نے ادب و صحافت کی خدمت کی، ملک وملّت کی خدمت کی۔مسلمان عورت کواسلامی خاتون بنانے کے کاموں کوبڑی اچھی طرح انجام دیا۔اﷲ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے اٰمین۔
ادارہ ندوۃ المصنفین اوررسالہ برہان کی طرف سے احقر عمید الرحمن عثمانی توفیق فاروقی کے انتقال پرخود اپنے، سے ملت اسلامیہ سے، اعزا واقارب اور متعلقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔
[اپریل ومئی ۱۹۹۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...