Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

قاضی اطہر مبارکپوری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338872

Access

Open/Free Access

Pages

246

قاضی اطہر مبارک پوری
ماہِ صفر المظفر ۱۴۱۷ھ کے اواخر میں ہندوستان وبیرون ہندوستان کی اہم علمی ومذہبی شخصیت قاضی اطہر مبارک پوری کی وفات سے دل ودماغ ہل کر رہ گیا۔ قاضی صاحب مرحوم کی شخصیت کاتصوراتی خاکہ ہروقت نظروں کے سامنے گھوم پھر رہاہے وہ ندوۃ المصنفین دہلی میں تشریف لاتے اوراپنی خداداد قابلیت وافکار سے دفتر میں موجود ہرشخص کومتاثر کردیتے۔
قاضی اطہرمبارک پوری کاقبلہ ابّاجان مفکّر ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمان عثمانی ؒ سے دارالعلوم دیوبند کے زمانہ طالب علمی ہی سے خصوصی تعلق ولگاؤ رہا ہے۔ حضرت مفتی صاحبؒ نے ندوۃ المصنفین دہلی میں ان کو بلاکر ان سے کئی علمی وادبی کتابیں تصنیف کرائیں۔قاضی اطہرمبارک پوری کی تاریخ خلافت عبّاسیہ، تاریخ خلافت راشدہ، تاریخ بنوامّیہ، دیار یورپ جیسی اہم کتابیں ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی ہی سے شائع ہوئیں اورعلمی حلقے میں قبولیت کاباعث بنی۔
ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی سے وابستگی سے قاضی اطہر مبارک پوری کی شخصیت علمی وادبی حلقوں خصوصاً عالم اسلام میں خوب خوب متعارف ہوئی۔احقر نے رسالہ ’’برہان‘‘ دہلی کے صفحہ اوّل پرقاضی اطہرمبارک پوری کانام نمایاں طور پر شائع کرانے کا اہتمام رکھا جس سے میرا قاضی صاحب سے لگاؤ وانسیت کاپتہ چلتاہے۔
قاضی صاحب کی علمی خدمات کے لیے صدر جمہوریہ ہند نے عربی اسکالرشپ کااعزاز خصوصی بھی دیا۔ بہت ساری خوبیوں، صلاحیتوں، قابلیت کے باوجود قاضی صاحب انکساری کے پیکر مجسم تھے۔مفتی صاحبؒ کے انتقال کے بعد دفتر ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی سے برابر رابطہ وتعلق قائم رکھا اورراقم عمید الرحمان عثمانی کی موقع بہ موقع تعریف وستائش کرتے رہے۔ جس سے احقر راقم عمیدالرحمان عثمانی کے لگن وجذبہ اورحوصلہ میں اضافہ ہی ہوا۔
بہرکیف قاضی اطہر مبارک پوری بڑی نیک وبرگزیدہ شخصیت تھے۔ان کی وفات سے تاریخ کاایک زریّن علمی باب بند ہوگیا ہے۔ اﷲ رب العزت کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔آمین!
ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی اوراحقر راقم عمیدالرحمان عثمانی قاضی اطہر مبارکپوری کے انتقال پُرملال پراظہار تعزیت کرتا ہے۔ اوربارگاہِ عالی میں مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔ [جون وجولائی ۱۹۹۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...