Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مقیم الدین فاروقی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338874

Access

Open/Free Access

Pages

247

آہ !مقیم الدین فاروقی
ماہ ستمبر ۱۹۹۷ء میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکر یٹری جناب مقیم الدین فاروقی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم فاروقی بڑے ہی ملنسار اور ہمدرد ِقوم انسان تھے۔مفکرِ ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ کے زبردست معتقد تھے ان کے پرستار تھے۔یہی وجہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی میں رہنے کے باوجود انہوں نے کسی بھی مذہب اسلام مغائر حرکت کو نہیں ہونے دیا۔ مسلم پرسنل لاء کے معاملے میں ان کے خیالات اپنی پارٹی سے بالکل مختلف تھے اوروہ اس معاملے میں اس آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موئد تھے جس کے سربراہوں میں حضرت مولانا عبدالماجد دریاآبادی، مفکر ملّت حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانی ؒ،حضرت مولانا سعید احمد اکبرآبادی، حضرت مولانا امیر شریعت منت اﷲ رحمانی ؒ جیسے اکابرین کانام گرامی رہا ہے۔ اورجس کے موجودہ کرتا دھرتا حضرت مولانا سیدابوالحسن علی ندویؔ دامت برکاتہم کااسم مبارک نمایاں ہے۔ایم فاروقی بیشک کامریڈ تھے لیکن اندرسے وہ پکّے مسلمان تھے۔ان کادل و دماغ اسلامی تعلیمات سے منور وسرشار تھا ۔غریب پرور اوررحم دل تھے دوسروں کے کام آناان کااصل مقصد تھا۔
اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی لغزشوں کودرگذر فرما کران کے ساتھ رحم وکرم کامعاملہ فرما ئے اوران کی مغفرت فرما کرمقامِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اٰمین ثم اٰمین۔ [م۔س۔ب، ستمبر ۱۹۹۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...