Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مدر ٹریسا
Authors

ARI Id

1676046603252_54338876

Access

Open/Free Access

Pages

249

مدرٹریسا
مدر ٹریسا بھی۵/ستمبر۱۹۹۷ء بروزجمعہ کوانتقال کرگئیں۔ان کے انتقال سے عیسائی دنیا کو بڑاگہرا دھچکا لگاہے۔ کہنے کو وہ ایک ہمدرد،غمگسار انسانیت تھیں لیکن ان کی تمام خدمات بباطن عیسائیت کی تبلیغ ونشرواشاعت کی معین تھیں اسی وجہ سے انھیں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا اورنوبل انعام انھیں کیوں نہ ملتا جبکہ اس کے دینے والے عیسائی مذہب کے پیروکار ہی ہیں۔ ہم مسلمانوں کے لیے ان کی شخصیت میں جودیکھنے کی بات ہے وہ ہے ایمانداری، شرافت جذبۂ خدمت خلق، قربانی، ایثار ہے۔ اپنے مذہب کی تبلیغ انھوں نے اسی جذبہ وایثار اورقربانی کے ساتھ خدمت خلق کے راستے سے کی جوایک سعی میں شامل ہے۔اپنا بچپن،اپنی جوانی، اپنی رشتہ داری عزیز داری سب کچھ اس ایثار کی تئیں خاتون نے اپنے مذہب کے لیے نچھاور کردیا۔۱۹۱۰ء میں پیدا ہوئی یہ خاتون۱۹۲۸ء میں مکمل طورپر اپنے آپ کو خدمت خلق وانسانیت کے راستے سے اپنے مذہب کے سپرد کرچکی تھی۔ اپنی تمام خواہشات اپنی تمام تمنائیں اس نیک خاتون نے اپنے مذہب کو دے دیں۔یہ بہت بڑا مجاہدہ ہے اس خاتون کا، اپنے مذہب پرسچے دل سے قربانی نے انھیں ہماری طرف سے خراج عقیدت کامستحق بنادیاہے۔
[ستمبر۱۹۹۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...