Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا احمد رضا بجنوری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338877

Access

Open/Free Access

Pages

250

حضرت مولانا احمد رضا بجنوری کی وفات حسرت آیات
دینی ومذہبی اورعلمی دنیاکاایک اورچراغ بجھ گیا ۔حضرت مولانا احمد رضا بجنوری ۹۴ سال کی عمر میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال فرماگئے ۔اناﷲ وانا الیہ راجعون ۔
۲۲؍رمضان المبارک ۱۴۱۸ھ مطابق ۲۲؍ جنوری ۱۹۹۸ء کوحضرت مولانا احمد رضا بجنوری کاانتقال ہوا۔جیسے ہی یہ خبر دفتر برہان میں پہنچی سب ہی رنج وغم میں ڈوب گئے۔کیونکہ حضرت مولانا احمد رضا بجنوری کاتعلق، واسطہ اور رابطہ ادارہ ندوۃ المصنفین اوررسالہ برہان سے روز اول ہی سے رہا۔ادارہ کے بانی مفکر ملت حضرت مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ سے حضرت مولانا کابھائیوں سے بھی بڑھ کرقلبی تعلق رہا۔ایک توہم سبق ہونے کی وجہ سے اوردوسرے استاد محترم حضرت مولانا انور شاہ کشمیری ؒ کے چونکہ مولانا احمد رضا داماد تھے اس لیے استاد کے داماد ظاہر ہے بھائی اور بہنوئی ٹھہرے۔
اسی وجہ سے حضرت مفتی صاحبؒ مولانا احمد رضا کو بہت ہی چاہتے تھے ان سے قلبی محبت اور لگاؤ رکھتے تھے۔اوراسی رشتہ سے حضرت مولانااحمد رضا بھی حضرت مفتی صاحبؒ کو بڑے بھائی کی حیثیت سے سمجھتے تھے۔ہرمعاملے میں ان کی رہنمائی کواپنے لیے ضروری سمجھتے تھے۔
حضرت مولانا احمد رضا بجنوری عربی زبان کے زبردست عالم تھے۔عربی پرخدا داد عبور حاصل تھا اوراسی طرح اردوزبان پربھی انہیں ملکہ حاصل تھا۔ان کی عربی زبان اوراردو زبان میں زبردست تصانیف ہیں۔ان کی مشہور ومعروف کتاب ’انوار الباری‘ (کئی ضخیم جلدوں میں) اعلیٰ درجہ کی علمی کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے بلندپایہ تصانیف قلم بندکی ہیں۔جسے زبردست علمی ذخیروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اﷲ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین۔ادارہ ندوۃ المصنفین اوررسالہ برہان حضرت مولانا احمدرضا بجنوری کے انتقال پُرملال پر اظہار تعزیت کرتا ہے اور بارگاہ عالی میں دعا گو ہے کہ حضرت مولانااحمد رضا بجنوری کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ آمین! ثم آمین۔
حضرت مولانا احمد رضا بجنوری کے پانچ صاحبزادے اور پانچ صاحبزادیاں ہیں جو ماشااﷲ حیات ہیں اور دین ومذہب اورملت اسلامیہ کی مختلف راہوں سے خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ [مارچ ۱۹۹۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...