Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا عبدالرشید نعمانی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالرشید نعمانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338881

Access

Open/Free Access

Pages

253

مولانا محمدعبدالرشید نعمانی کاانتقال
ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی سے جن کا علمی واسطہ ورابطہ تھا وہ رفتہ رفتہ اب اس دنیا سے اٹھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے علمی میدان میں ایک خلا سامحسوس ہورہاہے۔ایک کے بعد ایک علمی ہستی اس دنیا سے اٹھتی جارہی ہے اورہم کورنج و غم کے صدمہ میں مبتلا کرتی جارہی ہے۔ایسی ہی ایک عظیم شخصیت حضرت مولانا محمد عبدالرشید نعمانی کی ہے جو ماہ اگست۱۹۹۹ء کے آخر عشرہ میں کراچی پاکستان میں موت کی آغوش میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سوگئی۔
اناﷲ واناالیہ راجعون
مرحوم مولانا عبدالرشید نعمانی کابانی ندوۃ المصنفین دہلی حضرت مفکر ملت مفتی عتیق الرحمن عثمانی ؒ سے خصوصی تعلق تھا،حضرت قبلہ مفتی صاحب نے ان کی علمی صلاحیتوں کوپہچان کران سے کتاب ’لغات القرآن‘ لکھوائی جومفید قرآنی خدمت ہے یہ حروف معجم پرمرتب کی گئی ہے اورچھ جلدوں میں مکمل ہوئی ہے۔ شروع کی چارجلدیں جوالف سے شروع ہوکر ع پر ختم ہوئی ہے مولانا نعمانی کی محنت وریاضت کاثمرہ ہیں۔ اس کی پہلی جلد کے شروع میں مولانانعمانی مرحوم کا بیش قیمت معلوماتی مقدمہ ہے جس میں کتاب کی نوعیت اوراس کی ترتیب میں ملحوظ رکھے جانے والے امور کے علاوہ اپنی محنت وجاں فشانی وغیرہ کابھی ذکر کیاہے۔ اس کوبڑے اہتمام سے حضرت مفتی صاحب ؒ کی نگرانی میں ادارہ ندوۃ المصنفین دہلی طرف سے شائع کیا گیا۔باقی دوجلدیں مرحوم کی عدم فرصت کی وجہ سے حضرت مولانا سید عبدالدائم جلالی ؒ نے مرتب فرمائیں۔جب بھی مرحوم دہلی میں قیام فرماتے رسالہ’’برہان‘‘کے لیے علمی مضامین لکھتے جو برہان میں شائع ہو کر علمی دنیا میں قبولیت کی سند حاصل کرتے۔
مرحوم میں بے پناہ خوبیاں تھیں، پاکستان جاکر بھی ہندوستان کی یاد انہیں ستاتی رہتی ان کے انتقال سے ادارہ ’’برہان‘‘کوزبردست صدمہ ہواہے۔اﷲ تعالیٰ مولانا محمد عبدالرشید نعمانی کی بال بال مغفرت فرمائے اورکروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین۔
مولانا محمد عبدالرشید نعمانی کے انتقال سے تمام علمی دنیا تعزیت کی مستحق ہے۔ادارہ برہان اظہار تعزیت کرتاہے اورتمام متعلقین کے لیے صبرجمیل کی بارگاہ عالی میں دعا کرتاہے۔ [ستمبرواکتوبر۱۹۹۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...