Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں |
Asian Research Index
قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں

نتائج تحقیق
ARI Id

1686875689131_56116046

Access

Open/Free Access

Pages

486

 

قدرتی وسائل و ذرائع اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ وہ نعمتیں ہیں جن سے نسل ِانسانیآسائش و سہولت حاصل کرتی ہے۔ زمین، دھاتوں و غیر دھاتوں کے خزانے، سمندر، دریا، وسیع و عریض فضائیں، آبی وسائل، معدنیات، نباتات، حیوانات، وادیاں اور بلند و بالا پہاڑ وغیرہ قدرتی وسائل کی اہم مثالیں ہیں۔

2۔ انسان کی ضروریات و حاجات کے پیش نظر دنیا کی سارے قدرتی وسائل و ذرائع کو اس کے زیر تسلط کر دیا گیا ہے۔ ان قدرتی اشیا میں جاندار بھی ہیں اور بے جان بھی۔ ایک جرثومہ سے لے کر سورج جیسے فلکی اجسام سبھی قدرتی اشیا انسان کی خدمت کے لیے تخلیق کیے گئے ہیں۔

3۔ زمین پر قابل تجدید ذرائع نسبتاً زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ قا بل تجدید توانائی کا حصول ناقابل تجدید ذرائع کی نسبت زیادہ مستحکم، دیر پا، سستا اور ماحول دوست ہوتا ہے۔ ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور، ٹائڈل پاور، سولر پاور قابل تجدید توانائی کی عام مثالیں ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی ٹیکنالوجی قابل تجدید توانائی پر منتقل کر رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جاسکے۔

4۔ انسان زمین پر اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہےلہٰذا زمین اور اس پر پائے جانے والے مختلف قدرتی وسائل کے تحفظ کی ذمہ داری بھی انسان پر عائد ہوتی ہے۔ 1947ء میں پاکستان کے گرین بیلٹ کا رقبہ 30 فیصد لگ بھگ تھا جو سکڑ تے ہوئے 5 فیصد تک محدود ہوچکا ہے۔

5۔ 1951ءمیں پاکستان میں ہر فرد کو 5300 کیوبک میٹر پانی میسر تھا، جو اس وقت 1000کیوبک میٹر فی کس تک محدود ہو چکا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق2025ء تک پاکستان شدید آبی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس لئے پانی کی ایک ایک بوندکا تحفظ کرنا ہر فرد کا قومی و دینی فریضہ ہے۔

6-کرہ ارض پر پائے جانے والے15 لاکھ سے زائد انواع و اقسام کے حیوانات ہمارے ماحولیاتی نظام کا حصہ ہیں۔ حیوانات کی انواع کی بڑی تعدا د مسلسل معدومی کا شکار ہے اس لئے حیوانات کی انواع کا تحفظ انسان کا اولین فریضہ ہے۔

7۔ سطح زمین کا تقریباً ایک تہائی حصہ جنگلات و نباتات سے ڈھکا ہوا ہے۔ پودےگلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے ٹانک کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دورِ حاضر میں انسانی و حیوانی حیات کو سب سے بڑا خطرہ تیزی سے جنگلات و نباتات کا کٹاؤ ہے۔ لہٰذا نباتات کے تحفظ میں ہر فرد کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

8۔ اسلام قدرتی وسائل ذرائع کے تحفظ اور استعمال کے اصول و آداب کے متعلق مکمل ضابطہ اخلاق پیش کرتا ہے۔ اسلام کاپیش کردہ ضابطہ اخلاق جدید سائنس سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ قدرتی وسائل سے متعلقہ اسلامی اصول و ضوابط جدید دور کے مسائل کے تدارک کے لئے رہنمائی کا درجہ و حیثیت رکھتے ہیں۔

9-وسائل ِ حیات کے تحفظ کی خاطر گورنمنٹ اور عالمی اداروں سے تعاون کرنا اسلامی شریعت کا اہم اصول ہے۔ قدرتی وسائل کے تحفظ اور ان کو اعتدال ومیانہ روی سے استعمال کرنا ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...