Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں |
Asian Research Index
قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں

سفارشات و تجاویز
ARI Id

1686875689131_56116047

Access

Open/Free Access

Pages

487

 

1۔ حکومت کو چاہیے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی تمام فیکٹریوں، پلانٹس اور گاڑیوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی یقینی بنائے تب ہی ملک میں ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی کی توقع کی جاسکتی ہے۔

2-موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی (ڈرپ، سپرنکلز آبپاشی، لیزر لینڈ لیولنگ، ٹنل فارمنگ وغیرہ) کو فروغ دیا جائے۔ معاشرے میں ہر سطح پر پانی کو کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کے لیے شعور اجاگر کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

3۔ قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں تعلیماتِ اسلامی کو بذریعہ میڈیا، درسی نصاب، سیمینارز، مضامین، خطباتِ جمعہ وغیرہ کے ذریعے معاشرے میں عام کیا جائے۔

4۔ فیکٹریوں اور موٹر گاڑیوں سے خارج ہونے والی آلودگی میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب بغیر چلنے والے کارخانے بند کر دیئے جائیں۔ معاشی ترقی و خوشحالی کی آڑ میں فضائی آلودگی پھیلانے کی اجازت دینا قتل عام کی اجازت کے مترادف ہے۔

5۔ زیر زمین پانی، نہروں، دریاؤں اور سمندر کا پانی آلودہ کرنے والے کارخانوں کے خلاف تادیبی اور بلاامتیاز کاروائی ہونی چاہیے۔ کیمیکل زدہ اور آلودہ پانی زمین میں انجیکٹ کرنا قومی جرم قرار دیا جائے۔

6۔ زیادہ سے زیادہ آبی ذخائر تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری پانی کو صاف کرنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ غیر یقینی بارشوں کا پانی محفوظ بنانے کے لئے مقامی اور علاقائی سطح پر منصوبہ بندی کی جائے۔

7۔ ناقابل تجدید قدرتی وسائل مثلاً تیل اور کوئلے کے استعمال سے ممکن حد تک پرہیز کیا جائے جو دنیا بھر میں توانائی کے حصول کے بڑے ذرائع ہیں۔ کوئلے اور تیل پر حد سے زیادہ انحصار سے آب و ہوا میں منفی تبدیلیاں آنے کا اندیشہ ہے۔

8۔ آلودگی پھیلانے والی گیسوں کے اخرا ج پر بھاری ٹیکس لاگو کرنےسے تیزابی بارش، فضائی آلودگی، سانس کی بیماریوں اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا انسداد ممکن الحصول ہو سکتا ہے۔

9۔ بڑے شہروں پر بوجھ کم کرنے کے لیے بنجر زمینوں کو رہائشی کالونیوں میں تبدیل کر کے چھوٹے چھوٹے شہر بسانا وقت کا تقاضاہے۔ کسی شہر کی آبادی 5 لاکھ سے تجاوز نہ ہونے دی جائے۔ جیساکہ جرمنی میں قانون لاگوکیا گیا ہے کہ کسی شہر کی آبادی 5 لاکھ سے تجاوز ہو جائے تو نیا شہر بسایا جا تا ہے۔

10۔ اسلام میں بیان کردہ قدرتی وسائل و ذرائع کے تحفظ اور استعمال کے اصول و آداب اور جدید سائنسی اصول و آداب کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ قدرتی وسائل و ذرائع کے استعما ل میں اسلامی اصول و آداب پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

11-ہر گاؤں، قصبہ اور شہر کے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ماسٹر پلان بنایا جائے اور ٹاؤن پلاننگ کی جائے تا کہ قوم آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔ ہر گھر، رستے اور سڑک پر درخت لگائیں جائیں اور ماحولیات سے متعلقہ اداروں کو وسعت دی جائے۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...