Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > کچھ کتاب اور صاحبِ کتاب کے بارے میں

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

کچھ کتاب اور صاحبِ کتاب کے بارے میں
Authors

ARI Id

1688708377628_56116330

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲

کچھ کتاب اور صاحب کتاب کے بارے میں
نذیر متین سے میرا تعلق نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے ۔بچپن کے معصوم ایام سے لے کر بڑھاپے کی دہلیز تک بہت سا سفر اکٹھے گزارنے کی وجہ سے ایک دوسرے کی مزاج شناسی بھی درجہ کمال کو پہنچی ہو ئی ہے زمانہ طالب علمی سے آ ج تک زندگی کی بہت سی راہوں پر اکٹھے سفر کیا اس لیے دیگر دوستوں کی رائے ہے کہ نذیر متین کو جتنا میں جا نتا ہوں دوسرا اور کوئی نہیں کسی حد تک یہ بات درست بھی ہے میں ان کے مزاج ،خیالات اور سیاسی و سماجی نظریات کو نہ صرف جا نتا ہوں بلکہ خود بھی حامی و معترف ہوں ۔
ان کے اندر قدر نے کچھ ایسی خوبیاں رکھی ہیں جو آج بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہیں ۔کلمہ حق کہنا رزق حلال پر یقین رکھنا اپنے اور اپنے خدا پر مکمل یقین رکھنا پسے ہوئے اور مجبور لوگوں کی آواز سننا اور ان کی آواز بننا اور خاص طور پر اپنے نظریات پر قائم رہنا ان کی شخصیت کے وہ پہلو ہیں جنھوں نے اس کی ذات کو باوقار بنایا ہوا ہے ۔
زندگی کو بڑے قریب سے دیکھنے والا نذیر متین خوب جانتا ہے کہ خوشی کسے کہتے ہیں اور غم کیا ہو تا ہے گھر کیسے آ باد ہوتے ہیں ،بستیاں کیوں اجڑتی ہیں ؟بھوک کیا ہے ؟زندگی کی راحتیں کیسے ملتی ہیں اور مفلسی چہروں کو کیسے بگاڑتی ہے کسی کے جنازے میں کم سے کم یا زیادہ لوگوں کی شرکت کیا معنی رکھتی ہے ۔مزدوروں ،محنت کشوں ،طالب علموں اور سیاسی کارکنوں کی جدو جہد کن کن مراحل سے گزرتی ہے اور ضروریات زندگی کی افراط اور کمی کے کیا نتائج نکلتے ہیں ۔ان کی چالیس سالہ صحافتی زندگی نے ان کے اندر سوچ و فکر کی جو پختگی پیدا کر دی ہے وہ انہیں ہر موڑ پر سچ بولنے پر مجبور کرتی ہے ۔معاشرتی ناہمواری اور سماج میں موجود ہر برائی کاوہ شدید مخالف ہے اور برملا اس کا اظہار بھی کرتا ہے ۔نذیر متین کی یہ تعریف بھی دراصل ایک اظہار حقیقت ہے ۔ایک ایسی حقیقت جس سے کوئی بھی غیر جانب دار قاری انکار نہیں کر سکتا ۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت سے ایسے نام بھی موجود ہیں جنھوں نے فرسودہ سیاسی و سماجی نظام بدلنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں ایسے لوگوں کے نام تاریخ کے سینے پر ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے ۔وقتافوقتا اٹھنے والی سیاسی تحریکوں کے رہنمائوں کی کاوشیں اور جدو جہد اور اس کے نتیجے میں سیاسی سماجی تبدیلیاں بھی تاریخی اوراق کا حصہ ہیں لیکن یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ سیاسی جدو جہد کر نے والے رہنمائوں میں اپنے کارکنوں اور عوام کی طرف سے جو پیار محبت اور والہانہ عقیدت ذوالفقار علی بھٹو کو ملی کسی اور کو نصیب نہ ہو سکی ،یہ اسی عقیدت کا نتیجہ ہے کہ طویل عرصے کے بعد بھی پیپلز پارٹی بھٹو صاحب کی طلسماتی شخصیت ان کی جدو جہد اور ان کی شہادت کا اعزاز رکھتے ہوئے قائم و دائم ہے ۔جنرل ضیاء الحق کے مارشلائی دور میں پارٹی کے قائدین اور کارکن جن جن مشکلات سے گزرے اور ثابت قدم رہے وہ پارٹی کا اثاثہ ہے ۔نذیر متین نے ان تما م کارکنوں پر ہو نے والے ظلم و ستم کو باچشم خود دیکھا اور ان کا درد محسوس کیا وہ اس بات پر نالاں ہں کہ آج تک پارٹی کے کارکنوں کو وہ مقام نہیں دیا گیا جو شہید بھٹو کا وژن تھا اسی لیے بنیادی کارکن گمنامی میں چلے گئے یا خاموش ہو کر گھر بیٹھ گئے سندھ میں تو صورت حال کچھ بہتر رہی جبکہ باقی صوبوں خاص طور پر وہ پنجاب میں روایت کو برقرار نہ رکھ سکی اس لیے صاحب کتاب نے اپنی اس کتاب میں ان جیالوں کا ذکر کیا ہے اور ساتھ ہی ارباب اختیار سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر پارٹی سماجی تبدیلی کے لیے کچھ کام کر نا چاہتی ہے تو اسے ہر مقام پر ان بنیادی کا رکنوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی دلجوئی کر نے کی ضرورت ہے ۔ان کی مالی پریشانیوں کے پیش نظر ایک ٹرسٹ بنا دیا جائے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی یہ کتاب دراصل انہی کارکنوں کو خراج تحسین اور ہدیہ عقیدت پیش کر نے کی کوشش ہے جو سیاسی جد وجہد کی روشن علامت ہیں اور جن سے کسی بھی پارٹی کا وقار اور بھرم قائم رہتا ہے ۔میں جناب نذیر متین کو اس کاوش پر حرف ستائش پیش کر تا ہوں ان کا بے لوث جذبہ اور کارکنوں سے ان کی محبت خود ان کے لیے بھی باعث افتخار ہو گی اور ان کا نام روشن رہے گا ۔
سپرد خاک تو ہونا ہے ایک دن رامش
کئی دلوں میں ہمارے مزار بھی ہوں گے
رامش منہاس

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...