Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > بھٹو کا جیل سے خط

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

بھٹو کا جیل سے خط
ARI Id

1688708377628_56116337

Access

Open/Free Access

Pages

۲۱

 بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جیل سے خط

ذوالفقار علی بھٹو کا اپنی بیٹی بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جیل سے خط ۔۔۔بھٹو نے خط میں جن الفاظ کا استعمال کیا سن کر آپ کے آنسو چھلک پڑیں گے ۔جیالے ضرور یہ تاریخی الفاظ سنتے ،اس لیے ہم کہتے ہیں کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ۔

’’میری سب سے پیاری بیٹی !اس جیل کی سلاخوں میں تمہیں کیا تحفہ دے سکتا ہوں ۔جن سلاخوں سے میں اپنا ہاتھ باہر نہیں نکال سکتا ۔جو خود بھی نظر بند ہو اور اس کی ماں بھی نظر بند ہو ۔محبت اور ہمدردی کا پیغام ایک قید خانے سے دوسرے قید خانے میں کیسے جائے ؟ایک ہتھکڑی سے دوسری ہتھکڑی تک یہ مبارک باد کیسے پہنچے ؟تمہارے داد نے مجھے فخر کی سیاست سکھائی اور تمہاری دادی نے مجھے غربت کی سیاست کا سبق دیا ۔میں ان دونوں باتوں کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہوں ۔صرف عوام پر یقین رکھو اور ان کی فلاح کے لیے کام کرو اﷲتعالی کی جنت تمہاری والدہ کے قدموں تلے ہے اور سیاست کی جنت عوام کے قدموں تلے ہے ۔

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...