Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > ایٹمی دھماکے

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

ایٹمی دھماکے
Authors

ARI Id

1688708377628_56116359

Access

Open/Free Access

Pages

۴۶

ایٹمی دھماکے

                                                                                                                عمران قادری

ہندوستان نے جب راجستھان کے علاقے میں جب ایٹمی دھماکے کیے اور سیکورٹی کونسل کی مستقل نشست کے لیے پر تو لنے لگا تب وطن عزیز پاکستان نے ایک ذوالفقار علی بھٹو کو جنم دے رکھا تھا …جن کی نظروں نے اس وقت خطے میں بھارت کی چودھراہٹ کا خواب بھانپ لیا تھا ۔

صد شکر کہ اس وقت جب 1971ء کی جنگ کا ٹائیگر نیازی ہندوستانی جنرل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں دستخط کر رہا تھا ۔ان کی پتلونیں آج بھی ہندوستانی نمائش میں لٹکی ہوئی ہیں مگر جنرل نیازی کے ساتھ قید نوے ہزار پاکستانی افواج کو ذوالفقار علی بھٹو جہاں ہندوستان سے آزاد کر ا لایا وہاں ایک شکست خوردہ قوم اور ملک کا وقار بحال کر نے کا عزم لیے ذوالفقار علی بھٹو عملی جدو جہد میں تھا ساتھ ہی خطے میں ہندوستانی چودھراہٹ کا راستہ روکنے کے لیے اس نے پاکستان میں ایٹم بم کی بنیاد رکھی ۔

عجیب لیڈر تھا قوم سے چندے نہیں مانگے نا ہی قوم کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلا بلکہ قوم کے لیے عربوں میں رزق کے دروازے کھولے ہر پاکستانی کو پاکستان کے امراء کے مقابل لا کھڑا کیا ۔صد خدا کا شکر اس وقت پاکستان میں عمران نیازی جیسا کوئی لیڈر نہیں تھا جو بزدل آج بھی سرکار ی طور پر ہندوستان کے احترام میں یوم تکبیر منانے سے قاصر ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت ٹوٹے ہوئے بکھرے ہوئے مایوس پاکستان میں ہندوستان کی چودھراہٹ تسلیم کر نے سے انکار کیا تھا ۔

تاریخ میں درج ہے کہ امریکہ کے یہودی وزیر خارجہ کسنجر کے وہ الفاظ جو اس نے پاکستان کے ذوالفقار علی بھٹو کو مخالفت کرتے ہوئے کہا تھے ۔

’’اگر تم نے ایٹم بم کے متعلق اپنا اراداہ نہ بدلا تو ہم تمہیں عبرت ناک شکست دیں گے ‘‘

پھر ذوالفقار علی بھٹو کا ناشاہنواز رہا نہ مرتضی اور نہ بے نظیر رہی ۔ہاں مگر دنیا کی تاریخ میں اقوام کی کتاب میں عوام کی روح میں ذوالفقار علی بھٹو بن کر امر ہو گیا ۔دنیا کے اخبارات میں میگزینوں میں نصاب میں جنوبی ایشیا سے جو نام سب سے زیادہ پڑھا لکھا اور سنا گیا وہ پاکستان کا بھٹو ہے ۔

بھٹو صاحب کو سامراجی ایجنٹوں نے قبر میں پہنچا دیا مگر وہ قبر سے بھی حکومت کر نے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔آج جو ہندوستان سمیت عالمی جارحیت سے یہ بائیس کروڑ پاکستانی محفوظ ہیں تو یہ صرف اس خون کا صدقہ ہے جو راولپنڈی میں بہایا گیا ۔بھٹو پاکستان کا لافانی نظریہ ہے جو ہر باشعور پاکستانی اس کا پرچار کر تا ہے ۔

اے قائدِ عوام تجھے لاکھوں سلام

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...