Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > غریب پاکستانیوں کے لیڈر قاعد عوام کا جنم دن

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

غریب پاکستانیوں کے لیڈر قاعد عوام کا جنم دن
ARI Id

1688708377628_56116361

Access

Open/Free Access

Pages

۴۹

غریب پاکستانیوں کے لیڈر قائد عوام کا جنم دن
5جنوری 1928ء ذواالفقار علی بھٹو کا جنم دن ہے ۔ایک ایسا باصلاحیت انسان جسکی ذہانت ،ویژن اور دلیری کو دنیا کے بڑے بڑے لیڈروں اور قوموں نے تسلیم کیا ۔ذواالفقار علی بھٹو ایک سیاسی لیڈر اور مفکر تھے ۔جس نے اپنی سوچ پر عمل کیا اور دیکھتے ہی دیکھتیے مسیحا صفت انسان نے مری ہوئی شکست خوردہ قوم کو زندہ کر دیا اور صرف چار برسوں میں پاکستان کو سپر پاور کے برابر لا کھڑا کر دیا اور نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ عالمی سطح پر استعماری قوتوں کے سامنے پوری طاقت کیے ساتھ کھڑا ہو گیا ۔اس دیوتا کو عالمی استعمار قتل نہیں کر سکتے تھے لیکن وطن کی وردی پہن کر اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے غدار وطن و ملت اسلامیہ جنرل ضیاء الحق نے عالم اسلام کے نجات دہندہ ذواالفقار علی بھٹو کو قتل کر دیا …مسلمانوں کے اس ہیرو اور مسیحا کے قتل میں مولویوں نے شیطانی کردار ادا کیا ۔تاریخ میں کمال مماثلت پائی جاتی ہے۔امام حسین کو شہید کر نے والے یزید کو بھی 18000مولویوں کے فتاوی جات کی مدد حاصل تھی ۔سلطان باھو فرماتے ہیں ۔
اٹھارہ ہزار جو عالم آہا اگے حسین سے مردے ھو
اس طرح ذواالفقار علی بھٹو کے قتل میں بھی ہزاروں مولویوں نے حصہ لیا ۔چونکہ بھٹو بیسویں صدی کا ایک دیو مالائی وطن پرست لیڈر تھا اس لیے اس کے کردار کی مماثلت بھی یونانی دیومالا کا ایک کردار پرومیتھس ہے ۔جو سب سے بڑے دیوتا زیوس کو چکر دے کر عالم بالا سے آگ چرا لایا اور تاریکی دور کر دی ۔سائنس اور پیداوار شروع ہو گئی ۔اس جرم کی پاداش میں دیوتا زیوس نے پرمیتھس دیوتا کو ایک چٹان کے ساتھ اس کے وجود میں کیلیں اتار کر باندھ دیا اور ایک گدھ چھوڑ دیا ۔جو ہر روز پرو میتھس دیوتا کے دل میں ٹھونگے مار کر اسے کھا تا تھا لیکن دوسرے دن و ہ دل پھر پورا ہو جا تا تھا ۔بالکل ذواالفقار علی بھٹو کی طرح جیسے امریکی دیوتا زیوس کا گدھ پاکستانی بھٹو دشمن بھٹو کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اسے موت نہیں آ تی ۔ذواالفقار علی بھٹو کا جنم دن قیامت تک جاری و ساری رہے گا چونکہ وہ ختم نبوت کا ایک لافانی کردار ہے ۔
جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا

کیا آپ کو معلوم ہے قائد عوام کے ہمراہ یہ نوجوان لڑکا بوڑھا ہو چکا ہے اور اس کا جوان بیٹا سانحہ کار ساز کراچی میں بینظیر بھٹو شہید کے محافظوں کے ساتھ شہید ہو گیا اور گرھی خدا بخش کے شہیدوں کے قبرستان میں ابدی نیند سو رہا ہے ۔
یہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...