Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > بھٹو کا ایٹمی پروگرام اور ہینری کسینجر کی دھمکی

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

بھٹو کا ایٹمی پروگرام اور ہینری کسینجر کی دھمکی
ARI Id

1688708377628_56116364

Access

Open/Free Access

Pages

۵۱

 

بھٹو کا ایٹمی پروگرام اور ھینری کیسنجر کی دھمکی

اگست1976ء میں امیریکن وزیر خارجہ ڈاکٹر ھینری کیسنجر بھٹو صاحب کو ایٹمی پروگرام ختم کرانے کے لیے پاکستان آئے اور بھٹو صاحب کو بہت سمجھایا کہ ایٹمی پروگرام سے دست بردار ہو جائو ورنہ نقصان میں جائو گے جس پر بھٹو صاحب نے کیسنجر سے کہا سکندر یو نانی جسے آپ الیگزینڈر دی گریٹ کہتے ہیں وہ دنیا فتح کر نے نکلا تھا لیکن جب وہ سر زمین سندھ میں داخل ہوا تو یہاں کے مکینوں نے اسے کامیاب نہیں ہو نے د یا ۔آخر کار وہ بیمار ہوا اور مایوس ہو کر لو ٹ گیا ۔

ذواالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ تو دس اگست 1976ء کو ہی کر لیا گیا تھا ۔جب امریکی وزیر خارجہ ڈاکٹر ہینری کسنجر اپنی بیوی کے ساتھ پاکستان آ یا تھا جس کے اعزاز میں اس وقت کے پنجاب کے گورنر نواب صادق قریشی نے شاہی قلعہ لاہور میں تیس مخصوص آدمیوں پر مشتمل دعوت کا اہتمام کیا تھا ۔فریدہ خانم غزل گوئی میں مشغول تھیں کہ کیسنجر نے بھٹو صاحب کو بولا ۔

"Mr,Bhutto,we will run rail road engie over you"

جس پر بھٹو صاحب نے قہقہہ لگا کر جواب دیا ۔

"When the time will come,we wil see to that also"

وہ رات بھٹو صاحب کے لیے اہم تھی ۔محفل کے ختم ہونے کے بعد ڈنر سے پہلے بھٹو صاحب نے تقریب سے خطاب کیا ۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...