Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > بھٹو شہید پارک

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

بھٹو شہید پارک
ARI Id

1688708377628_56116388

Access

Open/Free Access

Pages

۹۱

بھٹو شہید پارک

جناح پارک راولپنڈی کا نام بھٹو شہید پارک رکھا جائے ۔بھٹو شہید پارک جی ہاں جس کانام اس بدبخت نے جناح پارک میں تبدیل کر دیا تھا ۔اڈیالہ جیل بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ انہیں اندازہ تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے تو وہ لازمی اس جگہ پر یاد گار بنائیں گے ۔ جہاں چیئر مین بھٹو شہید کو پھانسی دی گئی ۔پنجاب حکومت نے سب سے پہلے تو یہاں پرانی جیل گرا کر ہائوسنگ سکیم کا اعلان کیا یہ راولپنڈی کا مہنگا ترین علاقہ تھا ۔پلاٹ بنا کر نیلام کیے گئے ۔پھانسی گھاٹ والی جگہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آمنہ پراچہ نے سب سے زیادہ قیمت دے کر خرید لی تھی ۔پی پی پی کی حکومت آئی تو وہاں ہائو سنگ سکیم ختم کر کے بھٹو شہید پارک بنا دیا گیا۔وہاں ایک کوٹھڑی بھی تعمیر کی گئی تھی مجھے نہیں معلوم وہ موجود ہے یا ختم کر دی گئی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد نواز شریف پارک تو نہ ختم کر سکا مگر نام تبدیل کر گیا۔میں نے اس وقت اخباری بیانات کے ذریعے باقاعدہ مہم چلائی تھی ۔پھر میں ہانگ کانگ کینیڈا چلا آ یا ۔آج جب یہ وڈیو دیکھی تو زخم تازہ ہو گئے کہ نواز شریف نے بھٹو شہید پارک کا نام تبدیل کیا تھا ۔ویسے یہ تقریر سنو تو کتنی رعونت تھی اس کے لہجے میں۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کے دل کتنے بڑے تھے کہ اس کے باوجود اس سے میثاق جمہوریت کیا بات اور طرف نکل جائے گی ۔کارکنان سے گزارش ہے کہ وہ بھٹو شہید پارک نام واپس کر نے کی فی الحال کم از کم سوشل میڈیا پر مہم چلائیں ۔ کیونکہ یہ پھانسی گھاٹ ہمارا اثاثہ ہے یہاں چیئر مین بھٹو شہید کے علاوہ راولپنڈی کے جیالے ادریس بیگ شہید کو پھانسی دی گئی تھی۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...