Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > گمنام ہیرو

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

گمنام ہیرو
ARI Id

1688708377628_56116390

Access

Open/Free Access

Pages

۹۳

گمنام ہیرو

آئیں اپنے گمنام ہیروز کی قبریں تلاش کریں ۔اسی کی دہائی میں جب سندھ میں قوم پرستی کی تحریک نے زور پکڑا تو انہیں اپنے ایک گمنام ہیرو شہید جنرل ہوش محمد شیدی کی قبر تلاش کر نے کا خیال آ یا ہو شو شیدی کے نام سے مشہور اس ہیرو نے انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے سب سے پہلے(مر سوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں )کا نعرہ لگایا تھا ۔جب چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی نے مر سوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگا یا تو انہوں نے بھی شہید ہوش محمد شہید کے مزار پر حاضری دی اور سندھ حکومت کو مزار کی تعمیر کا حکم دیا ۔کمنٹس میں اس ہوش محمد شیدی کے مزار کی تصویر موجود ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جاں گسل مزاحمتی تحریک میں کارکنوں نے بیش بہا قربا نیاں دیں۔ان میں سب سے پہلے ان ہیروز کانام آ تا ہے ۔جنہوں نے چیئر مین بھٹو شہید کی رہائی کی تحریک میں اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے خود سوزیاں کیں اپنی جا نیں چیئر مین بھٹو شہید پر وار دیں ان میں ایک نام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملک عزیز شہید کا ہے جو پیشے کے اعتبار سے صحافی (پریس فوٹو گرافر )تھے ۔جنہوں نے راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر چیئر مین بھٹو شہید کی رہائی کے لیے اکٹھے ہو نے والے ہزاروں کے مجمع میں اپنے آپ پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی اور قربان ہو گئے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں اپنے محبوب چیئر مین بھٹو کو پھانسی چڑھتا ہو ا نہیں دیکھ سکتے تھے۔میں کچھ عرصہ پہلے خود سوزیاں کر نے والے پروانوں کے لیے پوسٹ کی تو ان کی نواسی سائرہ خورشید ایڈوکیٹ نے مجھ سے رابطہ کرتے ہو ئے بتا یاکہ ملک عزیز شہید ان کے نانا تھے ۔خوشی ہوئی کہ عزیز ملک کی تیسری نسل پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔سائرہ خورشید نے ملک عزیز کے مزار کی تعمیر اور وہاں تک پکی سڑک کی منظوری دی تھی ۔ان کی پولیٹیکل سیکرٹری محترمہ ناہید خان کا ایک لیٹر بھی انہیں موصو ل ہوا مگر شاید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ماہ کی حکومت میں یہ ممکن نہ ہو سکا ۔ میری پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت خصوصاََ پاکستان پیپلز پارٹی سے گزارش ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے اس بیٹے کی قربانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے مزارکی تعمیر کروائیں اور با قاعدہ ہر سال ان کی بر سی منائی جائے ۔ہماری بیٹی سائرہ خورشید ایڈو وکیٹ جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھنوتی شعبہ خواتین کی صدر ہیں آنے والے الیکشن میں خواتین کی مخصوص سیٹ پر ممبر منتخب کر وایا جائے تا کہ ملک عزیز شہید کے سامنے سر خرو ہو سکیں کہ ہم نے ان کی قربانی کی لاج رکھی ۔اپنے بہت ہی محترم سیاسی استاد سردار سلیم صاحب سے گزارش ہے کہ چونکہ وہ خود اس زمانے میں چیئر مین بھٹو کی رہائی کی تحریک میں شامل تھے اور ملک عزیز شہید کو جا نتے ہیں اس سلسلے میں ہماری معاونت فرمائیں ۔(جیے بھٹو )

٭٭٭٭٭٭

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...